?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے، اس دورے میں وزیر اعظم پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کرنے کے علاوہ 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گےاور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16اور17ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئےپاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ بھی کرے گا، دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی ہوگا۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں تاجک صدرکووزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کیساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان،تاجکستان میں تاریخی تعلقات ہیں ، دونوں ممالک دوطرفہ مراسم کومزید وسعت،مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یمن کے خلاف نئی فضائی جارحیت کا مظاہرہ
مارچ
یوکرین کے بارے میں بائیڈن کے ریمارکس ان کی ذاتی رائے
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعرات کی صبح
اپریل
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی
خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 6 اپریل 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں انتخابات
اپریل
سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے مسودے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق ابتدائی مسودے پر اب فریقین کے
جنوری
ترکی کے صدر کا مظاہرین کو سخت پیغام
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سیاسی مخالفین پر
مارچ
یو ائے ای کی ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ غداری
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے سائبر سے متعلق متحدہ عرب امارات
مئی