وزارتِ داخلہ میں بڑی تبدیلی، سینئر بیوروکریٹ کی جگہ فوجی افسر ایڈیشنل سیکریٹری تعینات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے سینئر بیوروکریٹ کی جگہ ایک حاضر سروس فوجی افسر کو ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا ہے، جسے ملک میں انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات میں سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیر کے روز ایک حاضر سروس میجر جنرل کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے اہم عہدے پر تعینات کردیا، یہ عہدہ روایتی طور پر سینئر سول افسران کے پاس ہوتا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ میجر جنرل نور ولی خان ہلال امتیاز (ملٹری) کو ایڈیشنل سیکریٹری (بی ایس-21) وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کیا جاتا ہے، یہ تقرری سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر تین سال کے لیے ہوگی، جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

یہ نوٹی فکیشن وزیرِاعظم آفس، ایوانِ صدر، کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کیا گیا ہے۔

جولائی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت میں ایک حاضر سروس فوجی افسر کو شامل کرنے کے اپنے ارادے کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے اس کی وجہ سول آرمڈ فورسز، جو وزارت کو رپورٹ کرتی ہیں اور فوج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں مؤثر ہم آہنگی کو قرار دیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والی نیم فوجی اور سول آرمڈ فورسز میں فرنٹیئر کور، رینجرز، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور حال ہی میں قائم کی گئی فیڈرل کنسٹیبلری شامل ہیں، یہ سب ملک بھر میں دہشت گردی اور بغاوت کے خلاف آپریشنز میں سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق میجر جنرل نور ولی خان اس سے قبل اہم عسکری اور انٹیلی جنس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

ان کے پیشرو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے بی ایس-21 افسر سہیل حبیب تاجک کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم انہیں کوئی نیا قلمدان نہیں دیا گیا۔

ایک علیحدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سہیل حبیب تاجک، جو اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے طور پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جب کہ نذر محمد بزدار ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل اینڈ فارنرز سیکیورٹی اور سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری بارڈر مینجمنٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔

سینئر پی ایس پی افسر سہیل حبیب تاجک کو وزارتِ داخلہ کے اہم عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کوئی نیا قلمدان نہیں دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل نور ولی خان کی تعیناتی کے بعد وزارت میں مزید ردوبدل متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کا اہم بیان، بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کو بلیک لیسٹ نہ کرنے پر شدید تنقید

?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں)   اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے

امریکہ کے غیر محفوظ دل سے لے کر ذریعہ معاش کے بحران تک

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کے

آڈیو لیک: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے،

جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، مظاہرین کی گرفتاری کا فیصلہ

?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی کال پر اسلام آباد میں

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے بارے میں صیہونی وزیر کا کیا کہنا ہے؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صہیونی وزیر نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے

یو اے ای کے سربراہ اور ترک صدر کی ملاقات

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور ترکی کے صدر نے مشترکہ

بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے