?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالی کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام پر ہوں وہ شفیق والدین کی تربیت اور دعاؤں کا ثمر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں، والدین کی خدمت، عزت واحترام، اطاعت اور دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے، دعا ہے اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج کے دن ان بچوں کو بھی یاد رکھیں جن کے والدین وطن عزیز کی سلامتی پر قربان ہوگئے، میں ان والدین کو بھی خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جن کے بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست
?️ 8 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے
نومبر
برکس کو ایک بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل کرنےکا امکان
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعے کے روز
اکتوبر
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
ٹرمپ کے خلیجی دورے کے اہم ایجنڈے
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی
مئی
فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے، فلسطینی اتھارٹی نے متعدد افراد کو زخمی کردیا
?️ 28 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی دانشور نزار
جون
مقبوضہ فلسطین سے صیہونیوں کے فرار میں تیزی
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حال ہی میں
مارچ
بین الاقوامی فوجداری عدالت مغرب کا آلہ کار
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
اپریل
امریکہ میں نہ رکنے والے فائرنگ کے واقعات
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے متعدد علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں
اگست