نیپرا کا بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے لیے بجلی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈسکوز کی درخواست پر ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوایا جا رہا ہے اور منظوری کے بعد قواعد کے مطابق اضافے کا اطلاق ہوگا۔

نیپرا نے بتایا کہ صارفین کو اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک 6 ماہ کے دوران ادائیگی کرنا ہوگی اور یہ چوتھی سہ ماہی کی مد میں کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہاگیا کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کردی جائے گی اور مطلوبہ رقم 6 ماہ کے دوران وصول کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 20 ستمبر کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے سالانہ بنیادی ٹیرف میں تقریباً 26 فیصد اضافے اور تقریباً 18 فیصد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈسکوز نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی، جس کے تحت صارفین سے اگلے مہینے 30 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

یہ درخواست اس حقیقت کے باوجود دی گئی ہے کہ بجلی کی پیداوار کا تقریباً تین چوتھائی (74 فیصد سے زیادہ) مقامی سستے ایندھن جیسے ہائیڈرو، کوئلہ، گیس، جوہری، ہوا، شمسی اور بیگاس سے حاصل ہوتا ہے۔

نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے 27 ستمبر کو عوامی سماعت طلب کر لی ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ ٹیرف میں اضافہ ایف سی اے میکانزم اور اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت بنتا ہے یا نہیں۔

یکم جولائی سے بنیادی اوسط ٹیرف تقریباً 7.5 روپے فی یونٹ بڑھانے کے باوجود ایف سی اے میں اضافے کی درخواست دی گئی ہے، مزید 5 روپے 40 پیسے روپے فی یونٹ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کے ذریعے 146 ارب روپے بٹورنے کا بھی انتظار ہے کیونکہ ریگولیٹر پہلے ہی عوامی سماعت کا عمل مکمل کر چکا ہے اور 5.40 روپے فی یونٹ 3 مہینے کے بجائے 3.55 روپے فی یونٹ کی شرح سے 6 ماہ میں وصولی کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پر ہوتا ہے قانونی اور آئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ وزیر قانون

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے

پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

?️ 18 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبرہں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے

امریکہ کا غزہ جنگ بندی پر ویٹو کوئی حیرت کی بات نہیں: اقوام متحدہ 

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ردعمل کے تسلسل میں جہاں امریکہ نے غزہ

نیتن یاہو کے ایران مخالف جھوٹ کا اصل مقصد ؛کیوبا کا انکشاف

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے انکشاف کیا ہے

نیٹو کی پالیسیوں کی پیروی پر فرانس میں احتجاج؛ مظاہرین کا میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں:پیرس میں سیکڑوں افراد نے یوکرین کے لیے فرانس کی مسلسل

ٹرمپ کے کینیڈا اور سعودی عرب کے لیے دستورات

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی کیرولائنا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ

عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے