?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ ایک بار پھر شاندار رہی، ایک اچھی ٹیم ہارنے پر اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرتی ہے لیکن ایک عظیم ٹیم جیتنے پر بھی اپنے کھیل کا مکمل تجزیہ کرتی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’مبارک ہو ٹیم پاکستان، باؤلنگ ایک بار پھر شاندار رہی، ایک اچھی ٹیم ہارنے پر اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرے گی۔ ایک عظیم ٹیم جیتنے پر بھی اپنے کھیل کا مکمل تجزیہ کرتی ہے‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں حارث رؤف کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بناسکی جس کے جواب میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ایک اوور پہلے ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پچھلے میچ کے برعکس بابراعظم اس بار صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور 11 رنز ہی بناسکے، محمد حفیظ بھی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان بھی 33 رنز پر ہمت ہار بیٹھے اور عماد وسیم 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم شعیب ملک نےذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور آخر میں آصف علی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے گراؤنڈ میں چھکوں کی برسات کردی۔
شعیب ملک اور آصف علی 27،27 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا، گپٹل 17 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے اور مچل 27 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے جب کہ جمی نیشام صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان کین ولیمسن نے ڈیوڈ کونوے کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم 25 رنز بنانے کے بعد حسن علی نے انہیں اپنی ہی گیند پر رن آؤٹ کردیا اور ڈیوڈ کونوے بھی 27 رنز پر ہمت ہارگئے۔ گلین فلپس کی اننگز کا خاتمہ 13 رنز پر حارث رؤف نے کیا۔ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے آخری 4 اوورز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کیویز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ ٹم سفرٹ بھی 8 رنز ہی بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین آفریدی ، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر کے قبضے پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد
دسمبر
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ
جولائی
آئی جی اسلام آباد نے صحافی احمد نورانی کے لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی )
مارچ
ماسکو: نائب وزیراعظم کی چین، ازبکستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں
?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ماسکو میں ایس سی او سربراہان حکومت کونسل
نومبر
روس میں جعلی خبریں نشر کرنے پر پابندی؛بی بی سی کا کام ختم
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:روس میں بی بی سی نیوز سروس نے حال ہی میں
مارچ
کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015
جون
روسی مستشرق: ایران کے بجلی کے نظام کے بارے میں ٹرمپ کی دھمکی کا عملی ہونا ناممکن ہے
?️ 27 مارچ 2026سچ خبریں: روس کی اکیڈمی آف سائنسز کے ادارہ مشرقی مطالعات کے
مارچ
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
نومبر