?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی تمام اقسام کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 28 دن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں لگنے والی کورونا ویکسین کی تمام اقسام کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کرکے 28 دن کر دیا گیا ہے ، فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ، اس کے علاوہ 10ستمبر کے بعد فضائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ 10ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفکیٹ بھی کار آمد نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 81 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی جب کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی اور ملک میں 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مجموعی طور پر اب تک صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 67 ہزار 54 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، سندھ میں 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، بلوچستان میں 31 ہزار 298، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941، اسلام آباد میں 91 ہزار 672 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 130 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر
غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی
نومبر
پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے:آرمی چیف
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
اگست
گورنر راج سے نہیں ڈرتے، وفاق میں ہمت ہے تو لگا کر دکھائے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 30 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے
نومبر
شام اور عراق میں امریکہ کی حالت زار؛پنٹاگون کی زبانی
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں
نومبر
عراقی وزیراعظم کے ایران کے دورے کی اصل وجہ؛ عراقی رہنما کی زبانی
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے اپنے ملک کے
جنوری
نیتن یاہو کا جولانی کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی ثالثی کا مطالبہ
?️ 12 جون 2025ایک امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو
جون
شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے
فروری