🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کردیے ہیں جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردی گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کردیے گئے ہیں۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے قوانین منسوخ کیے جانے کے بعد اختیارات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو منتقل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے دسمبر 2023 میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اینڈ ایجنسی قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔
3 مئی 2024 کو وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم کی تحقیقات کا اختیار واپس لے لیا تھا اور سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم کردیا گیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیش ایجنسی کے سربراہ کے لیے ایسا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرے گی جو کم سے کم 21 گریڈ کا افسر یا 63 برس سے کم عمر ہو۔
ڈی جی کو صوبے کے آئی جی کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ ان کے ماتحت ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کام کریں گے۔
بعد ازاں، وفاقی کابینہ نے 23 اکتوبر کو نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز (این سی سی آئی اے) کی منظوری دی، جس کے تحت سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا، ہراسانی اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ات 10 بجے سے پہلے میرٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کردیں گے، چیف الیکشن کمشنر
🗓️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کہا ہے
جنوری
انٹرنیشنل نیوکلیئرسائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلبا کی کارکردگی
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی طلبا نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین
اگست
محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کی الٹی گنتی شروع
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے
جون
اسرائیل کو ہیگ کے ججوں کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں ہے : بریل
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے تل
مئی
برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 10 مارچ 2021کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا
مارچ
ایلون مسک کا وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا مطالبہ
🗓️ 14 فروری 2025سچ خبریں: ٹیسلا کے سی ای او مسک نے اتوار کے روز X
فروری
آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے اہم شراکت داروں کے مالیاتی اعلانات کا خیر مقدم
🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دو طرفہ
اپریل
اوپن ووٹنگ کو سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ بتایا، عمران خان
🗓️ 22 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر
فروری