?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ اپنے کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ نیب کے سامنے پیش ہوں گی جس کے بعد نیب نے رینجر اور پولیس سے مددلینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب سے جاری بیان کے مطابق 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب لاہور میں قانون کے مطابق دو انکوائریوں میں پیشی کے موقع پر مبینہ طور پر نیب کے بعض ملزمان، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دیگر افراد کی طرف سے نیب لاہور کی عمارت پر چڑھائی کرنے، پتھراؤ، سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے اور عمارت کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔
لہٰذا نیب لاہور نے قانون کے مطابق تمام آئینی اقدامات خصوصاً نیب لاہور کی عمارت کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مبینہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیب لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کی متعلقہ حکام سے قانون کے مطابق درخواست بھی کی جارہی ہے۔
نیب کا کہنا تھا کہ وہ کسی دھمکی یا دباؤ کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے عوام کی اربوں روپے کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس اور اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے کیس میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں بیورو نے مریم نواز کو گزشتہ سات ماہ سے طلب نہیں کیا تھا اور انہیں آخری بار اگست 2020 میں طلب کیا گیا تھا، لیکن نیب دفتر کے باہر پولیس اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جھڑپ کے باعث یہ پیشی ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی تھی۔مریم نواز کو منی لانڈرنگ اور رائیونڈ میں اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کی نیب کی دو انکوائریز کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ وہ 26 مارچ کو نیب حکام کے سامنے پیش ہوں گی تاہم تنبیہ کی تھی کہ یاد رکھنا کہ وہ وقت گزر گیا جب نیب جب چاہتا تھا تو اٹھا کر بند کر دیتا تھا، جتنی قربانیاں دینی تھی دے چکیں، اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘اب مسلم لیگ (ن) یا مریم نواز شریف نیب یا اس کے پیچھے اس کا مالک عمران خان کے لیے اتنی نرم آسامی نہیں بنے گی پھر تم نے کوئی گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ہم بھرپور تمھارا مقابلہ کریں گے’۔


مشہور خبریں۔
چین بہتر ہے یا امریکہ ؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے غیر ملکی میڈیا
اگست
کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے
فروری
مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں
مارچ
افریقی رہنماؤں نے استعمار کا مقابلہ کیسے کیا؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: افریقہ میں نوآبادیاتی مخالف تحریکیں 19ویں صدی کے آخر اور
اگست
جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ رفح شہر میں
فروری
دمشق کے یورپی پارلیمنٹ پر طنز کی وجوہات
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:گذشتہ مارچ میں یورپی پارلیمنٹ نے شام کی انسانی صورت حال
جولائی
ترکی سے مغربی سفیروں کی بے دخلی نے اردگان کو مشکل میں ڈالا
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اردگان کے اقدام 10 ممالک کے سفیروں کو آنکارا سے
اکتوبر
پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ترین گروپ اہمیت اختیار کر گیا
?️ 31 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی سیاست نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی ہنگامے
مارچ