?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ قانون اپنی اسی ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا تو یہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو مبارک ہو، اب وہ اس کو بھگتیں گے اور آنے والے دنوں میں انہیں لگ پتا جائے گا، میرے خیال میں یہ مکافات عمل ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناللہ نے کہا کہ 2017 میں پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، ڈالر 100 کے آس پاس تھا، شرح نمو 6.2 فیصد تھی اور اگلے سال کا ہدف 7.5 تھا، اگر ہم وہ ہدف کر لیتے تو پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا تھا، لیکن بدقسمتی سے اس وقت کی جوڈیشل اور اسٹیبلشمنٹ نے اس ملک میں ایک سازش کی اور ایک منتخب حکومت اور منتخب وزیراعظم کو نکالا گیا اور پاکستان کو ایک ایسے شخص کے سپرد کیا گیا جس نے اگلے ساڑھے تین چار سالوں میں ماسوائے انتقام کے کوئی کام نہیں کیا اور اس کا ایک ہی تکیہ کلام رہا کہ میں نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو صادق و امین اور بقیہ سب کو چور سمجھتا تھا اور اس نے پاکستان کی سیاست کو اخلاقی طور پر بھی تباہ کیا، وہ ملک میں ایک ایسی نفرت لے کر آیا جس نے نوجوانوں کے ذہنوں نیب میں ایسا بارود بھرا کہ اس نے پونے 4 سال میں ملکی سیاست کو یہ رنگ دیا کہ ہم ایک ہی ملک کے رہنے، ایک گھر کے رہنے اور ایک ہی نیب خاندان کے لوگ ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کالے قانون کے نام سے مشہور نیب کے قانون کے بارے میں میرا کہنا تھا کہ اس کو ابھی رہنے دیں، ہم نے اسے بھگت لیا تو تو کسی اور کو بھی بھگتنے دیں لیکن اس وقت یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایک غلط چیز کا ہم نے سامنا کیا ہے تو کیا ہم اس میں صرف اس لیے ترمیم نہ کریں کہ کسی اور کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑے، اسی لیے اس میں ترمیم کی گئی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اب یہ قانون اپنی اسی ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا تو یہ نیب پی ٹی آئی اور عمران خان کو مبارک ہو، اب وہ اس کو بھگتیں گے اور آنے والے دنوں میں انہیں لگ پتا جائے گا، اب وہ 90 دن کا ریمانڈ کاٹیں، انہیں جو تھوک کے حساب سے ضمانتیں ملتی ہیں تو اب ہم دیکھیں گے کہ جب عدالتوں کے پاس ضمانت دینے کا اختیار ہی نہیں ہو گا تو پھر کوئی عدالت ان کو کیسے ضمانت دے گی، میری نظر میں تو یہ مکافات عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہی صرف 13 کے قریب مقدمات ہیں، اب وہ ایک، ایک کر کے ان مقدمات اور انکوائریز کو بھگتیں، اب وہ یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ یہ کالا قانون ہے یا اس کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قانونی ٹیم نے تمام تیاریاں کر لی ہیں اور وہ ایسی صورت میں واپس آئیں گے کہ ان کے پاس قانونی جواز ہو گا کہ وہ آ کر ایک آزاد شہری کے طور پر عدالت میں پیش ہو سکیں اور اپنی ضمانت کرا سکیں، ان تمام چیزوں کے انتظامات کے بعد ہی وہ تشریف لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی اور سیاسی تباہی کا یہ عمل جو ابھی تک رک نہیں پایا، یہ عمل 28 جولائی 2017 سے شروع ہوا جب ایک اچھے بھلے آگے بڑھتے ہوئے ملک اور ایک مستحکم منتخب نمائندہ حکومت کو ایک عدالتی فیصلے سے باقاعدہ منظم سازش کر کے ملک کو غیرمستحکم کیا گی جو اس وقت کی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نے کی تھی اور ایک منتخب وزیراعظم کو اس بات پر نکال دیا گیا کہ آپ نے اپنے بیٹے سے تنخواہ لی تو نہیں ہے لیکن لے سکتے تھے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان حالات میں جب عام پاکستانی مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلٹی بلز کے ہاتھوں مشکلات سے دوچار ہے، عام آدمی کی زندگی مشکل ہو چکی ہے اور پاکستان ڈیفالٹ سے بچ نکلا ہے لیکن معاشی بحران سے ابھی محفوظ نہیں ہو سکا تو ایسے میں میاں نواز شریف کی واپسی عام آدمی ایک نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سلمان خان بچپن کی محبت، ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھی، حنا آفریدی
?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف
اکتوبر
صیہونی حکومت کے جال میں پھنسنے سے بچنے میں حزب اللہ کی ہوشیار پوزیشن
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم کے چیف ایڈیٹر نے یہ بیان کرتے
نومبر
واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا طریقہ جان لیں
?️ 28 فروری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں
فروری
بن سلمان کا صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا منصوبہ
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ محمد بن سلمان نے اسرائیل
جنوری
ریاض کا تہران کے لیے اہم پیغام
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ ایک اہم پیغام کے ساتھ تہران آرہے ہیں
جون
غیر ملکی میڈیا نے افغانستان کو سیاہ کر دیا: طالبان
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ
دسمبر
ایران بحرین تعلقات کے بارے میں امریکی سفارتکار کا اظہار خیال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکی معاون وزیر خارجہ برائے مغربی ایشیائی امور نے کہا ہے
جون
ایران کو فوجی طور پر شکست دینا ناممکن ہے: موساد کے سابق سربراہ
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے سابق سربراہ اودی لوئی نے
اگست