?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا۔
یہ استدعا اسحٰق ڈار کی جانب سے دائر 3 درخواستوں کے ذریعے کی گئی تھی جن میں سے عدالت نے ان کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا، ان کی دیگر درخواستوں کے حوالے سے جج نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی۔
اسحٰق ڈار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ عدالت پہنچے، مختصر سماعت کے بعد عدالت نے وزیر خزانہ کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
خیال رہے کہ 11 دسمبر 2017 کو احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا، تاہم رواں برس وطن واپسی کے بعد احتساب عدالت نے 23 ستمبر کو اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے حوالے سے مقدمے میں درخواست منظور کرتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے اور انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا، بعد ازاں 28 ستمبر کو 5 برس بعد احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 28 جولائی 2017 کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی تنخواہ ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا تھا جو انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے نہیں لی۔
سپریم کورٹ نے شریف خاندان اور اسحٰق ڈار کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔
جے آئی ٹی نے 4 ریفرنسز تیار کرکے احتساب عدالت میں دائر کیے جن میں 3 شریف خاندان کے خلاف اور ایک اسحٰق ڈار کے خلاف تھا۔ استغاثہ کے مطابق اسحٰق ڈار کے اثاثے 83-1982 میں 91 لاکھ روپے سے کئی گنا بڑھ کر 2008 میں 83 کروڑ 16 لاکھ روپے ہو گئے۔
اسحٰق ڈار 2017 سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے لہٰذا انہیں اشتہاری قرار دے کر ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔ خیال رہے کہ نیب کی جانب سے اسحٰق ڈار کے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کر لیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
امیر جماعت اسلامی کا شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے اظہار تعزیت
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں شہید
اگست
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے کا منصوبہ کیوں ناکام ہوا؟
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز
مئی
مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور فوجی سرگرمیوں
فروری
افراد کی شدید کمی کے باعث اسرائیلی فوج میں لازمی سروس میں توسیع
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج
جولائی
امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ
جولائی
صیہونی فوجی ہوائی اڈے پر یو اے ای کے فوجی طیاروں کی لینڈنگ کا راز
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسماری مہم کو فوری طور پر روکا جائے، متاثرین کو معاوضہ دیاجائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 7 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ
فروری
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34خوارج جہنم واصل
?️ 25 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں
فروری