🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا۔
یہ استدعا اسحٰق ڈار کی جانب سے دائر 3 درخواستوں کے ذریعے کی گئی تھی جن میں سے عدالت نے ان کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا، ان کی دیگر درخواستوں کے حوالے سے جج نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی۔
اسحٰق ڈار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ عدالت پہنچے، مختصر سماعت کے بعد عدالت نے وزیر خزانہ کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
خیال رہے کہ 11 دسمبر 2017 کو احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا، تاہم رواں برس وطن واپسی کے بعد احتساب عدالت نے 23 ستمبر کو اسحٰق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے حوالے سے مقدمے میں درخواست منظور کرتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے اور انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا، بعد ازاں 28 ستمبر کو 5 برس بعد احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 28 جولائی 2017 کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی تنخواہ ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا تھا جو انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے نہیں لی۔
سپریم کورٹ نے شریف خاندان اور اسحٰق ڈار کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔
جے آئی ٹی نے 4 ریفرنسز تیار کرکے احتساب عدالت میں دائر کیے جن میں 3 شریف خاندان کے خلاف اور ایک اسحٰق ڈار کے خلاف تھا۔ استغاثہ کے مطابق اسحٰق ڈار کے اثاثے 83-1982 میں 91 لاکھ روپے سے کئی گنا بڑھ کر 2008 میں 83 کروڑ 16 لاکھ روپے ہو گئے۔
اسحٰق ڈار 2017 سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے لہٰذا انہیں اشتہاری قرار دے کر ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔ خیال رہے کہ نیب کی جانب سے اسحٰق ڈار کے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کر لیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اہمیت کا حامل کیوں ہے؟
🗓️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جہاں ایک جانب پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے
اکتوبر
امارات، چین اور فرانس کے درمیان جنین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس
🗓️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امارات نےاقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر Tor Vanceland
جنوری
ٹرمپ کے ہاتھوں برطرف ہونے والے برایان ہوک کون ہیں؟
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت
جنوری
اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے
🗓️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب
دسمبر
حریت کانفرنس کا غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
🗓️ 27 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر
ابتدائی حلقہ بندیاں: کراچی کی ایک قومی، تین صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ گئیں۔
🗓️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری
ستمبر
حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو
دسمبر
یورپ میں خواتین کے لباس کے بارے میں ہسپانوی میڈیا کا اظہارخیال؛ حجاب کی آزادی کی ضرورت
🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پائس نے لکھا ہے کہ مسلمان خواتین حجاب
جنوری