نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی

?️

لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے 4 ماہ (نومبر 2023 تا فروری 2024) کے عبوری بجٹ کی منظوری دے دی، جس کا کل حجم2027 ارب روپے ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کے لیے پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے لیے450 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زرعی شعبے کے ترجیحی منصوبوں کے لیے 10 ارب، آئی ٹی کے لیے 2 ارب اور وفاقی حکومت کے قرضے اتارنے کے لیے پنجاب حکومت نے 80 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے 10 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر 2023 تک تمام غیر قانونی غیر ملکی افراد کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے، یکم نومبر سے پاکستان میں رہنے والے غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن اور ملک بدری کے عمل کے لیے 40 کروڑ روپے نگران کابینہ نے مختص کیے ہیں، جو اگلے چار مہینے میں خرچ کیے جائیں گے۔

انتخابات سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی نے منصفانہ، غیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کا اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرکے ساتھ پنجاب حکومت کی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ پنجاب میں پچاس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں، سات ہزار سے زائد کو حساس قرار دیاگیا ہے، جہاں پر اضافی سیکیورٹی ہو گی، اس کے علاوہ ان پولنگ اسٹیشنز پر 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے اور آرمی اور رینجرز کے بھی ایک لاکھ 45 ہزار اہلکار یہاں ڈیوٹی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن پر آنے والے بین الاقوامی مبصرین کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے جائیں گے، ان کو اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن 2023 کے لیے پنجاب میں قومی اسمبلی کے 141 حلقے ہوں گے اور پنجاب اسمبلی کے 298 حلقے ہوں گے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو بتایا کہ الیکشن 2023 کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کی روشنی میں تمام تر اقدامات کیے جائیں’۔

مشہور خبریں۔

مولانا فضل الرحمٰن سے افغان سفیر کی ملاقات

?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان کے عبوری سفیر سردار احمد

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا نیا پارلیمانی لیڈر مقرر

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نیا پارلیمانی لیڈر

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو

شام میں غیر معمولی امریکی دہشتگردی

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام میں روس کے مرکز برائے مصالحت کے نائب نے

پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت

?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام

سومالی لینڈ کے عوام کا اسرائیل کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: سومالی لینڈ کے علاقے بوراما کے قبائلیوں نے اسرائیل کو تسلیم

شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ

قاہرہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے: اقوام متحدہ

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانیز نے مصر اور صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے