?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )اگر ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں،حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی بات سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ،مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم تھی اور اگر وہ اپنے بیانیے پر دوبارہ سے قائم ہو جائے تو پارٹی کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں.
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے سابق وزیر اعظم کا چوہدری نثار سے اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں رہا تاہم، اختلافات سیاسی جماعتوں میں ہوتے رہتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت ہے ، اسمبلی کی مدت تاحیات کر سکتے ہیں، پاکستان میں آئین ہے اور ہم نے اس کے مطابق ہی چلنا ہے اور اگر نظام درست نہیں ہے تو ہمیں اس کو تبدیل کرنا چاہیے جبکہ ہائبرڈ نظام اگر آئین کے مطابق نہیں تو آئین کوبدل دیں.
26ویں ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام(جے یو آئی ) کے پاس اسٹریٹ پاور ہے جو حکومت کو مفلوج کرسکتی ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان کی بات سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے.


مشہور خبریں۔
9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں
فروری
موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے، محمود اسلم
?️ 12 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت
اپریل
شبلی فراز کا اہم بیان، تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا یوم پاکستان
مارچ
ہم نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے:چین
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے
جون
سوڈان کے "تیز ردعمل” کو ڈرون کہاں سے ملے؟
?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: سوڈان کی پیشرفت میں عسکری امور کے ماہر کا خیال
دسمبر
مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے کھوکھلے نعرے۔
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہلانے والے مغربی ممالک
اگست
صیہونیوں کی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے سر توڑ کوشش
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام
دسمبر
تل ابیب کو مٹی میں ملا دو؛انگریزی زبان صارفین کا ایران سے مطالبہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
جون