?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے جبکہ چار سے 5لوگ پنجگور میں انکے گھیرے میں ہیں جنہیں پاک فوج شکست فاش دے گی.بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا.
وزیرداخلہ نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
مشہور خبریں۔
حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے کیا ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے
دسمبر
سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت
فروری
داعش جیسے گروہوں پر عرب ممالک کے تیل کا کیا اثر ہوا ہے؟
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مشرق وسطیٰ قدرتی توانائی کے ذخائر کے لحاظ سے ایک منفرد
نومبر
حکومت بدنیتی اور عجلت میں ترمیم نہ لاتی تو جوڈیشل پیکج پر ضرور غور کرتے: علی ظفر
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
ستمبر
ٹرمپ کی اردگان کے لیے شام سے امریکی فوجیں نکالنے کی شرط
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے حال ہی میں اعلان کیا
جنوری
حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت
جون
آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ
جولائی
ملک بھر میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
جولائی