?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں مزید اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد کا بیان سامنے آیا ہے ، جس میں اس کی طرف سے نورمقدم کے چھلانگ لگانے کی تصدیق کی گئی ، مالی نے پولیس کو بتایا کہ قتل سے پہلے نورمقدم کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو فوٹوگرامیٹری رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہے ، جس میں سی سی ٹی وی کے اصلی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ، اس کے علاوہ رپورٹ میں ملزم ظاہرجعفر اور مقتولہ نور مقدم کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی ہے ، قبل ازیں پولیس کو لاہور سے ڈی این اے رپورٹ بھی موصول ہوئی ، جس میں آلہ قتل پر ملزم کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق ہوئی۔
یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں نوجوان خاتون کو لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا تھا۔ خاتون کو تیز دھار آلے سے بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ، لڑکی کا گلا کاٹنے کے بعد سر کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا گیا تھا ، کیس میں اب تک پانچ ملزمان گرفتار ہیں جنہیں اڈیالہ جیل میں الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے ، گذشتہ رات پولیس نے نورمقدم قتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کیا تھا ، ملزم جان محمد ملزم ظاہر جعفر کے گھر پر مالی تھا، ملزم جان محمد واقعے کے بعد مانسہرہ فرار ہوگیا تھا، ملزم سے قتل کے بارے مزید اہم معلومات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
بتایا گیا کہ نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے معاملے کو مبینہ طور پر نیا رنگ دینے کی کوشش کی ، ظاہر جعفر کے والد ساڑھے تین گھنٹے تک اپنے با اثر دوستوں سے قتل کے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی درخواست کرتے رہے ، ذاکر جعفر نے ساڑھے چھ سے ساڑھے نو بجے کے دورانیے میں چوبیس لوگوں سے رابطہ کیا، اُن میں سے کچھ لوگوں کا کانٹینٹ فونز سے حاصل کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سیلاب کی تباہ کاریاں
?️ 27 اگست 2022خیبر پختونخواہ:(سچ خبریں) خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے ہلاکتوں اور تباہی کا
اگست
شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے:فواد چوہدری
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی
اگست
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے
جون
رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب
مئی
غزہ میں اسرائیلی قیدی کیسے رہے؟؛ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ
نومبر
برطانیہ روس یوکرین امن معاہدے کے مخالف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے جمعرات کو روس یوکرین
مئی
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
پیرس میں فلسطینی حامی مظاہرین کی درخواست
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس وقت مظلوم فلسطینی عوام
جولائی