نواشریف کل سے اپنی ذاتی مصروفیات پر چلے جائیں گے،اسحاق ڈار

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواشریف کل سے اپنی ذاتی مصروفیات پر چلے جائیں گے،مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت قائد مسلم لیگ نواز شریف کرینگے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے نام کی بطور وزیراعظم توثیق کی جائیگی۔

شہباز شریف اتحادیوں کوپارلیمنٹ ہاﺅس میں عشائیہ پر مدعو کرینگے۔ اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی جبکہ نواز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ن لیگ کے نومنتخب اراکین اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے کیلئے دوسری بار صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کی تھی۔نگراں وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے، صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلوائیں۔

قبل ازیں بھی نگران وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کرکے واپس بھجوا دیا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی نے یہ موقف اختیارکیا تھا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے اس کے بعد اجلاس بلایا جائیگا۔ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

صدر عارف علوی کو 5 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی۔قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے نگران وفاقی حکومت کا موقف تھا کہ آرٹیکل91کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدراجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوجائے گا اور 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل کو غزہ میں فتح ہوئی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ صہیونی غزہ میں

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کے الحاق کے قانون کی منظوری کے خلاف مذمت کی لہر

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: مغربی کنارے پر سرکاری خود مختاری کے استعمال کے لیے

فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل

ہم ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کریں گے: بائیڈن

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران میں حالیہ بدامنی کی

غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت میں تین نکات رکاوٹ ہیں

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے "غزہ سے اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے

پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا

?️ 19 ستمبر 2021دمشق (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی

شادی کیلئے لڑکی دیکھی تھی لیکن نصیب آڑے آگیا، عفان وحید

?️ 14 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ

شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں بڑے پیمانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے