?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک کے سب سے بڑے ادارے عدلیہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد مہمانوں سے پیسے اور موبائل فون بھی چھین لیے گئے اور 10 موٹر سائکلیں بھی اٹھا لی گئیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اور صوبائی عدالتوں کو خراج پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس نظام کو بھی بچایا ہے اور اپنا وقار بھی بلند کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے مختلف مقدمات میں ہمارے 20 لوگوں کو پکڑا ہوا ہے جن پر 17 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تو تمام مہمانوں سے موئل فون چھین لیے، گھر کے باہر کھڑے 10 نئے موٹر سائیکل اٹھا لیے اور مہمانوں کے جیبوں سے پیسے چھین کر گئے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ہمارے ملازمین کو اٹھا کر دہشت گردی کے مقدمات درج کردیے جن کی 10 دنوں بعد ضمانتیں کروائی ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو اور ہمت دے اب سارا ملک ان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے کیونکہ اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ اگر آپ عدلیہ کے ساتھ ہوں گے اس ملک میں زندہ رہ سکتے ہیں۔
شہباز شریف کی طرف سے لندن میں تاج پوشی میں شرکت پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تاج پوشی کے بڑے فائدے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت نواز شریف کے ساتھ گزرے گا جو شہباز شریف کو ہدایات دے رہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف کس طرح کام کرنا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک کے سب سے بڑے ادارے عدلیہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 14 مئی کے اثرات وقوع پذیر ہوتے نظر آرہے ہیں اور وہ اثرات ایسے ہوں گے کہ ان کی آنکھیں باہر نکل آئیں گی۔
خیال رہے کہ جمعہ کی رات دیر گئے اے سی ای اور پولیس حکام نے لاہور میں الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، چھاپہ مار ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گلبرگ رہائش گاہ کا مرکزی گیٹ توڑنے کے لیے بکتر بند گاڑی کا استعمال کیا اور گھر سے 12 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں زیادہ تر ان کے ملازمین تھے، اس میں خواتین پولیس اہلکاروں نے کچھ خواتین کو بھی حراست میں لیا تھا۔
پولیس اہلکاروں نے گھر کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن پرویز الہٰی نہ ملے، انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملحقہ رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم ان کے بیٹوں نے ٹیم کی مزاحمت کی۔
سرچ آپریشن ہفتے کی رات گئے کم از کم 2 بجے تک جاری رہا اور پولیس پرویز الہٰی پر ہاتھ ڈالنے میں ناکام رہی، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ گھر میں نہیں تھے۔
اس کے بعد پنجاب پولیس نے اے سی ای اہلکاروں پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوتا اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم
?️ 19 مئی 2021(سچ خبریں) مقبوضہ علاقوں میں صہیونی عہدوں پر مزاحمتی راکٹ حملوں کا
مئی
اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے ایک
دسمبر
ہم نے دہشت گرد صہیونیوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا ہے: جہاد اسلامی
?️ 21 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد غاصب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے
مئی
2022 میں خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر، پولیس پر حملوں میں اضافہ
?️ 24 دسمبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں رواں برس امن و امان کی مجموعی صورتحال
دسمبر
مکڈونلڈز کی اسرائیل کی حمایت پر ہالینڈ کے عوام کا منفرد احتجاج
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے روٹرڈیم شہر میں مکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل
ستمبر
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
آڈیوز، ویڈیوز کو بغیر ماخذ کے ثبوت تصور نہیں کیا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ
?️ 3 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ
جون
چین نے اپنی عسکری اور سیکورٹی سرگرمیوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا؟
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے محقق موجودہ عالمی مقابلہ میں مشرق
جولائی