نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے اور پارٹی سربراہ و سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے کرپشن کیسز میں ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کے تحت سابق مخلوط حکومت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ ’قریبی رابطہ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں شریف خاندان کے افراد کے علاوہ قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف رواں ہفتے پیپلزپارٹی، جے یو آئی (ف) اور ’غیرفعال‘ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل اور دیگر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے سے قبل نواز شریف ان سب کو فون کریں گے اور آزمائش کی گھڑی میں اخلاقی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم سے مسلم لیگ (ن) گریز کرے گی اور عدلیہ کی جانب سے نواز شریف کو دیے گئے ریلیف پر پیپلزپارٹی کی شدید تنقید کا جواب نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے سے پیپلزپارٹی آئندہ برس جنوری میں ہونے والے انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کی شکایت کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف مفاہمتی پالیسی اپنانے کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، اور حمزہ شہباز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں ان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی 24 اکتوبر کو ہونے والی سماعت سے قبل نواز شریف کے لیے دستیاب قانونی آپشنز پر بات کرنے کے لیے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں شامل ہوئے، 24 اکتوبر کو نواز شریف کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہونا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو 2 مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی اور توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

جاتی امرا پہنچتے ہی نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہوں نے اپنے رشتہ داروں کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

دریں اثنا رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اور 4 برس بعد بیرون ملک سے وطن واپسی پر اُنہیں خوش آمدید کہا۔

مشہور خبریں۔

فضول باتیں ممنوع:ایران کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوجی دھمکیوں میں اضافے کے جواب میں ایران

نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی

امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں چین کے ٹیکنالوجی بل پر بحث

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ اور امریکی ایوان نمائندگان کے رہنماؤں نے بدھ کو

امریکہ فلسطینیوں کی غصب کردہ رقم کو فوری طور پر واپس کرے، امریکی کانگریس کے 150 ارکان کا حکومت سے اہم مطالبہ

?️ 29 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)   امریکی کانگریس کے 150 ارکان نے امریکی حکومت سے

اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ

صہیونی حکومت کی لوگوں کو روکنے کے لیے مالی لالچ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کو واپس ہجرت کے

امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بار پھر نیا دعویٰ کردیا

?️ 25 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے