?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ناصر باغ کو چھیڑنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہئے تھا، یہ لاہور کی شناخت ہے، اسے کیوں چنا گیا۔
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے پی ایچ اے کو آئندہ سماعت پر پارکوں کی بحالی سے متعلق پالیسی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے قرار دیا کہ فضائی آلودگی زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے پھیل رہی ہے، محکمہ ماحولیات کو چاہیے کہ تمام محکموں کی گاڑیوں کی فٹنس چیک کرے۔عدالت نے محکمہ ماحولیات کے وکیل کو کہا کہ آپ کی اینٹی سموگ تو فارغ ہے، ان کو کسی اور کام پر لگا دیں۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ میں بھی فضائی آلودگی پھیلنے پر ایکشن لیا،یہاں ہر وقت گرد ہی گرد تھی، تین ٹھیکیداروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ناصر باغ کا کیا بنا ہے، وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ ایل ڈی اے اور پی ایچ اے نے ناصر باغ کے حوالے سے سے ایک سیشن کیا، ناصر باغ کی ٹوٹل جگہ ایک سو چار کینال ہے اس میں سے گیارہ کینال پر پراجیکٹ ہو رہا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے پوچھا کہ ناصر باغ کو ہی اس پراجیکٹ کے لیئے کیوں چنا گیا اولڈ ٹولنٹن مارکیٹ میں بھی ایک پارکنگ پلازہ بنا رہے تھے جسے میں نے روک دیا ہے۔
وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ ناصر باغ کے اطراف میں عدلیہ اور تعلیمی ادارے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے کہیں سے معلومات ملیں کہ ناصر باغ میں درخت کٹ رہے ہیں، عدالت کو سول سوسائٹی کی طرف سے بتایا گیا کہ ہم ڈی جی ایل ڈی اے کی میٹنگ سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔عدالت نے سول سوسائٹی کو کہا کہ اگر آپ لوگ ایل ڈی اے کی میٹنگ سے مطمئن نہیں ہیں تو ناصر باغ پروجیکٹ کو عدالت میں چیلنج کریں، ناصر باغ کو چھیڑنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہیے تھا، مجھے نہیں سمجھ آتی ناصر باغ کو کیوں چنا گیا کہ یہ لاہور کی شناخت ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اورنج لائن اور میٹرو نے پہلے ہی ہمارے تاریخی ورثے کو خراب کیا ہے، یہاں بیسیوں ایسی جگہیں ہیں جہاں یہ پراجیکٹ ہو سکتا تھا، اگر آپ پنجاب اسمبلی سے آگے آئیں تو یہ لاہور ہے جسے بچانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی تو اب ڈی ایچ اے اور مختلف پراجیکٹ بن ہی گئے ہیں، میں درختوں کی کٹائی کے معاملہ پر بہت زیادہ حساس ہوں، اگر مجھے پتہ چلا کہ پی ایچ اے کی منظوری کے بغیر درخت کٹے ہیں تو خود فوجدارای کارروائی کرائوں گا۔عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کا نشانہ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے
جون
صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں
مارچ
طاقت کا بے جا استعمال/ سوڈان میں فعال سیاسی قوتوں کے انتظامات پر ایک نظر
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں میڈیا حلقوں کی توجہ سوڈان کی حکمران قوتوں اور
اپریل
اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ
مارچ
استنبول: غزہ امن مذاکرات، وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات
?️ 3 نومبر 2025 استنبول: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے
نومبر
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جانب بینکوں کے متعلق اہم اعلان کیا
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں
دسمبر
لبنان میں استحکام کا واحد راستہ اسرائیلی حملوں کا فوری خاتمہ ہے: مصری وزیر خارجہ
?️ 24 فروری 2026لبنان میں استحکام کا واحد راستہ اسرائیلی حملوں کا فوری خاتمہ ہے،
فروری
امریکی پارلیمنٹ ممبرکا دو دہائیوں تک افغان شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج کی جانب سے اگست میں کابل میں مہلک ڈرون
ستمبر