نارووال آفت زدہ ضلع، تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

نارووال میں واقع کا کرتار پور کا فوری دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی، اطلاع ملی کہ سیلاب کی وجہ سے کرتار پور میں لوگ محصور ہیں، کرتار پور میں 80 کے قریب افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرتار پور میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے پہنچا ہوں، ہر زندگی کو بچانا اہم ہے، نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ شکرگڑھ ، نارووال اور ظفروال کی ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب ہے، فلیش فلڈ نے راستے میں آنے والی سڑکیں پل تباہ کر دیے، سیلاب کا پانی اترے گا تو تعمیر نو کا کام شروع ہو گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شکر گڑھ میں فوج معاونت کے لئے پہنچ رہی، ریلیف کا کام شروع ہو چکا ہے، تمام محکمے بشمول ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ریلیف کے کاموں میں شریک ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ پر عربی پارلیمنٹ کا بیان

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:عربی پارلیمنٹ کے صدر محمد بن احمد الیماحی نے غزہ میں

میں نے پیوٹن کے ساتھ کئی مہینوں سے کوئی بات چیت نہیں کی: میکرون

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے تصدیق کی کہ ان کی گزشتہ چند

وزیر اعظم نے پرویز الہی کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے

?️ 4 فروری 2021گجرات (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر

ایران امریکہ مذاکرات پر السوڈانی کا نیا موقف

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے آج اتوار کو

سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا امت اسلامی پر ظلم ہے: انصار اللہ

?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:عبدالملک بدرالدین الحوثی، رہبرِ تحریک انصاراللہ یمن، نے بعض عرب

بن گوریون چینل بنانے کا صہیونیوں کا خواب چکنا چور

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے اسرائیلی جہازوں

51 فیصد امریکیوں کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے مخالفت / ٹرمپ سے عدم اطمینان میں اضافہ

?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں: امریکہ میں ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے