ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز دینے کیلئے متعارف کرائی گئی: سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر متوازن ترقی کا غلط تاثر جان بوجھ کر پیش کیا گیا اور ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی۔

کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کےلیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط تاثر جان بوجھ کر پیدا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کیلئے متعارف کروائی گئی، جو شخص بندوق کے زور پر تشدد کرے وہ ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، بلوچستان میں پہلا فراری کیمپ 21 جون 2002 کو قائم کیا گیا، جس سے دہشتگردی کو فروغ ملا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھائے گئے، بلوچستان کے حالات کی خرابی کے پیچھے بھارتی ایجنسی را کا واضح کردار ہے، علیحدگی پسند بھارت سے خوش ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، سیاست سے زیادہ اہم ریاست ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کے شہر الحدیدہ کے ایک علاقے پر فضائی حملہ

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کے المسیرہ نیٹ ورک نے آج منگل کی صبح

پشاور دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ نے پشاور واقعے سے متعلق وزیراعظم کو

یمنی عوام کے لیے بین الاقوامی برادری نے کیا کیا ہے؟

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے بین

آئرلینڈ کی ٹرنیٹی یونیورسٹی نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیے

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ڈبلن کی ممتاز تثلیث یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ و تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا

?️ 11 جنوری 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور

وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات

?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی

سینٹکام دہشت گردوں کے کمانڈر کی سعودی اعلی عہداروں کے ساتھ ملاقات

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام

کورونا کے وار جاری، مزید 42 افراد انتقال کر گئے

?️ 3 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے