نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے:الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں ہم نئے الیکشن کے لیے تیار ہوں گے۔لیکن نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر حمید خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ الیکشن کمیشن اکتوبر کے آخر میں نئے الیکشن کرانے کے لیے تیار ہو گا تاہم نئے انتخابات کی تاریخ سے متعلق حکومت نے فیصلہ کرنا ہے۔

اگر حکومت نے نئی مردم شماری کی تو نئی حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق 4 اکتوبر 2020 کو ووٹرز کی حتمی فہرست آویزاں کر دی تھیں، گھر گھر تصدیقی عمل 7 نومبر تا 31 دسمبر 2020 میں مکمل کیا گیا۔26 نومبر تا 31 دسمبر 2021 ایس ایم ایس سروس کو مفت کیا گیا۔

ایک کروڑ 34 لاکھ افراد نے مفت سروس سے فائدہ اٹھایا۔الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کے لیے تعیناتیاں کیں اور کل 88 ہزار تعیناتیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اپنا کام کر رہا ہے۔بڑی تعداد میں ڈسپلے سینٹرز قائم کر دئیے گئے۔عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈسپلے سینیٹز کا وزٹ کریں اور تمام ووٹرز انتخابی فہرستوں میں نام کا اندراج کرائیں۔ضرورت ہو تو ڈسپلے سینیٹر میں فارم 15 اور 16 جمع کرائیں اور جس جس نے اپنا ایڈریس تبدیل کیا تو لازم ہے کہ اس کی اطلاع دیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن مردم شماری کی حتمی رپورٹ پر حلقہ بندیاں کر رہا ہے۔حلقہ بندیاں اگست میں مکمل ہوں گی۔الیکشن کمیشن اکتوبر میں عام انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہو گا،اگر نئی مردم شماری ہوتی ہے تو 31 دسمبر تک اس کی رپورٹ آنی ضروری ہے،نئی مردم شماری کی صورت میں نئی حلقہ بندیاں ضروری ہوں گی۔31 دسمبر تک رپورٹ آ گئی تو اگست 2023 میں انتخابات کرا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کام کر رہا ہے۔حکومت کوئی بھی ہو الیکشن کمیشن نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کام کرتا رہے گا۔ای وی ایم کے استعمال کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کئے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

بحیرہ احمر میں خونی شطرنج؛ تل ابیب کے خفیہ کردار کے سائے میں متحدہ عرب امارات کی مشکوک حرکات

?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن اب صرف داخلی تنازعات یا عرب مقابلے کا میدان

پوپ کی معافی کے بعد کینیڈا کے چرچ کا نیا جنسی اسکینڈل

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:     عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس کے کینیڈا کے

صیہونی حکومت غزہ میں مزدورفوجیوں کا گروہ بنانے کی تیاری میں مصروف

?️ 12 اگست 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 نے منگل کو

65 ہزار سے زائد صیھونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: بین الاقوامی قدس انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ سے پتہ

صیہونی سید حسن نصر اللہ کی خاموشی سے خوفزدہ ، وجہ ؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کو لبنان کی

رویٹرز: ٹرمپ کسی بھی طرح سے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں:  ٹرمپ اور ان کے مشیر گرین لینڈ خریدنے یا جزیرے

شاہ محمود قریشی کی 9 مئی واقعات کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور،

?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وائس چیئرمین پی

کراچی میں ترقیاتی کام جاری، ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی۔ شرجیل میمن

?️ 30 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے