ن لیگ کی قیادت کا نواز شریف سے واپس آ کر پارٹی کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) سینئر لیگی قیادت نے پارٹی قائد نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطے میں پنجاب میں حکومت ختم ہونے کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینئر قیادت نے میاں محمد نواز شریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا۔رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کی کارگردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،بدترین معاشی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے ن لیگ کا ووٹ متاثر ہوا۔نوازشریف نے سینئر قیادت کو عہدیداران اور کارکنوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

گذشتہ ہفتے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد  نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قائد مسلم لیگ ن  میاں محمد نوازشریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ، سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کرنے پر تفصیلی مشاورت کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کیلئے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی مشاورت ہوئی جب کہ فضل الرحمان اور میاں محمد  نواز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق کیا۔۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے کے کیمپوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی خطرناک جہتیں

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: تین روز قبل صیہونی حکومت نے شمالی مغربی کنارے کے

کورونا صورتحال میں بہتری،  لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

?️ 16 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا صورتحال میں بہتری  ہورہی ہے جس

سعودی عرب کا شمالی یمن پر میزائل حملہ

?️ 16 اکتوبر 2026سچ خبریں: سعودی افواج نے یمن کے صوبہ صعدہ کے اضلاع کتاف، البقع،

فلسطین کے حامی لولا داسلوا برازیل کے صدر کیسے بنے؟

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ لولا داسلوا اس عرصے کے دوران

چینی صدر شی جن پنگ 10 سال بعد مصر کا دورہ کریں گے

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ 10 سال بعد ستمبر کے

کراچی چیمبر نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن قرار دے دیا

?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی

صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ دو ماہ

امریکہ کی حزب اللہ کے خلاف پابندیاں صہیونی ریاست کی مدد کے لیے ہیں: یمن

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے