?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی اس کی دکان اب ختم ہوگئی ہے ، شکست ن لیگ کا مقدر ہے۔اپوزیشن بچ نہیں سکتی اسے قانون کے شکنجے میں ضرور آنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی دکان اب ختم ہوگئی ہے، سیکیورٹی چاہیےتوایف سی، رینجرز یاکوسٹ گارڈ چاہیے تو بتائیں، ن لیگ والے ہم سے کیا سیکیورٹی چاہیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شکست ن لیگ کا مقدر ہے،عمران خان کایہ کچھ نہیں بگاڑسکتے، میرا خیال ہے زرداری کو پنجاب میں کام کرناچاہیےیہ اچھی بات ہے، اپوزیشن جماعتیں کہتی تھیں کہ 30 دسمبر حکومت کی آخری تاریخ ہے۔
وفاقی وزیر نے سوال کیا کیا اپوزیشن نے ابھی تک کوئی ایک ریلی حکومت کیخلاف نکالی؟ اپوزیشن میڈیامیڈیا کھیلتی رہے گی اور حکومتی ترجمان اپوزیشن کو جواب دیتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بچ نہیں سکتےانہیں قانون کےشکنجےمیں آنا ہے اور جو ملک میں مہنگائی ہے اوراسے ختم کرنا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا بدل گئی، ناکام ترین اپوزیشن کی رتی بھر منفی روش نہ بدلی، پوری اپوزیشن نے پہلے دن سے سارا زور حکومت کی مخالفت میں لگایا، اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الزامات برائے الزامات کی سیاست کر کے اپوزیشن نے اپنی لٹیا ڈبو دی ہے، پوری اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام مسترد شدہ ٹولے کو ہمیشہ کیلئے رد کر چکے ہیں، کرپٹ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا، کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ، پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، اس جنگ میں آخری فتح پاکستان کی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
کیا تحریک انصاف کا راستہ روکا جا رہا ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت
اگست
کیا یوکرین کی فوجی امداد مغرب کے لیے خطرناک ہے؟
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور جرمنی کی جانب سے یوکرین کو بھاری جنگی ساز
فروری
وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم پر کچے کے علاقہ میں حملہ‘ 3 پولیس اہلکار شہید‘ 6 زخمی
?️ 1 دسمبر 2023رحیم یارخان: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم پر کچے کے
دسمبر
ایران سعودی عرب کا نمبر ایک دشمن ہے: صہیونی وزیر کا دعویٰ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے تل ابیب اور ریاض کے
مئی
ترمیمی بلز کا تنازع، صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری کی خدمات واپس کردیں
?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان صدر نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل
اگست
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن
دسمبر
پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ
اگست
بشار الاسد کی قیادت میں شام نے امریکی اخراج کا جشن منایا: المشاط
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اپریل