?️
کراچی(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک یہ غداری ہے کہ آپ منتخب کسی اور جماعت سے ہوں اور الیکشن کے قریب آتے ہی ضمیر جاگ جائے اور آپ کسی اور طرف چلے جائیں۔
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم اپنی مدت پوری کریں گے، اگلا سال بہت بہتر ہوگا، جو فصل بوئی ہے اسے اب کاٹنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے، تجارتی خسارے کمی اور ملکی کی معاشی بہتری کے لیے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کا ثمر اب نیچے تک پہنچنے کا وقت ہے۔
اتحادیوں کے اعتراضات کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے اور یہ ضمیر سیزن میں ہی جاگتے ہیں، تحریک عدم اعتماد آئے تو ضمیر جاگنا شروع ہوجاتے ہیں ختم ہوجائے تو وہی ضمیر سونا شروع ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی کا المیہ رہا ہے کہ جو اپنی جماعت کے ساتھ دھوکا کرتے ہیں اور آئین و قانون کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہیں اس کے لیے ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ کوئی بھی فرد اپنی جماعت سے غدای نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، بی اے پی اپنے بل بوتے پر منتخب ہوکر آئے ہیں اس لیے ان کی مرضی ہے کہ وہ کس طرف کھڑے ہونا چاہتے ہیں ان کا حق ہے جسے وہ استعمال کرسکتے ہیں کہ کیا وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں یا خلاف، انہیں یہ دیکھنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال میں کوئی سیاسی فائدہ ہوا، یہ قطعی طور پر ان کا فیصلہ ہے۔
عمران اسمٰعیل نے کہا کوششیں دونوں جانب سے ہورہی ہیں، اپوزیشن بھی انہیں سبز باغ دکھا رہی ہے اور حکومت پاکستان کے ساتھ چل کر انہوں نے دیکھ ہی لیا ہے کہ وہ باغ کتنے سبز تھے تو فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔
اب کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کہی فائدہ نظر آرہا ہے اور وہ وہاں نکلنا چاہے تو سو بسمہ اللہ کوئی حرج نہیں ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
عمران اسمٰعیل نے گورنر راج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں مناسب نہیں کہ مجھے اور وزیراعلیٰ کو ساتھ کھڑا کر کے اس طرح کا سوال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج صدر پاکستان کی ایما پر لگایا جاتا ہے، اگر وہ مجھے کہیں گے تو میرے پاس کوئی جواز نہیں کہ میں نہ لگاؤں لیکن ایسی کوئی چیز نہیں ہورہی، یہ ہمیشہ بات ہوتی ہے اور اس مرتبہ شیخ رشید نے چونکہ یہ تجویز دی اس لیے اس پر ابھی زیادہ بات ہوئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ استحقاق صدر پاکستان اور وزیراعظم کا ہے کہ اگر وہ لگانا چاہتے ہیں یا نہیں لیکن انہوں نے شیخ رشید کی درخواست کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ وہ اس طرف نہیں جانا چاہتے اس لیے یہ بات یہاں پر ختم ہوجائے تو بہتر ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو جون تک کوئی منی بجٹ نہ لانے پر منا لیا
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف کو جو ن
مارچ
روپے کی قدر میں اضافہ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر
ستمبر
پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، صہیونی جارحیت پر منہ توڑ جواب کی تحسین
?️ 21 جون 2025 سچ خبریں:پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور علمی شخصیات نے اسلام آباد
جون
رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 21.6 فیصد کمی
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اگست میں
ستمبر
دہشت گردی اور تشدد کے خلاف پاکستانی علماء کا اتحاد
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان کے شہر اسلام آباد میں مذاہب اسلامی کے رہنماؤں کا
جنوری
تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سنی
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ ذرائع نے حماس تحریک اور صیہونی ریاست کے درمیان
فروری
علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر رپورٹ طلب
?️ 15 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا نام ای سی
اکتوبر