?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے میزائل پروگرام پر امریکی تنقید و پابندیوں کے بعد واشنگٹن سے سفیر کو اسلام آباد بلالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کو مشاورت کیلئے بلایا گیا ہے، سفیر رضوان سعید شیخ اہم صلاح مشوروں اور ضروری ہدایات کیلئے وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں جہاں رضوان سعید شیخ کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ میں پالیسی سازوں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اسلام آباد میں وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، رضوان سعید شیخ کی جانب سے شہباز شریف اور دفتر خارجہ کو واشنگٹن میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں، کامیابیوں اور پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا کیوں کہ تین ماہ کے دوران رضوان سعید شیخ کی امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے اراکین سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکام سے ملاقاتوں کے دوران رضوان سعید شیخ نے مختلف امور پر اراکین کانگریس کو پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا، جس کے بعد انہیں اسلام آباد بلایا گیا ہے، قوی امکان ہے کہ جنوری 2025ء میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کی پالیسی کے حوالے سے حکومت کی طرف سے رضوان سعید شیخ کو اہم ہدایت دی جائی گی۔
دوسری طرف حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر رضوان شیخ کو کچھ وضاحتیں دینی ہوں گی کیوں کہ پاکستان کے وزیردفاع کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں اور آپریشن گولڈ سمتھ جیسی احمقانہ باتیں غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے، اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ امریکہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے پاکستان کو کیا امداد فراہم کرتا ہے؟


مشہور خبریں۔
یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے
فروری
توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
?️ 5 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
اکتوبر
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے
?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس
فروری
پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے دوستی کے ساتھ ایران کا سیاحتی ثقافتی دورہ شروع کیا
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: لاہور میں ہمارے ملک کے ہاؤس آف کلچر نے، پاکستان
دسمبر
انٹرپول کا یوکرین سے اسلحہ اسمگلنگ کے سیلاب کا انتباہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:انٹرپول کے سکریٹری جنرل نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے
جون
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے کی مدت میں توسیع دینے پر غور
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے
مارچ