میر علی چیک پوسٹ حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کا اظہارِ مذمت

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہارِ مذمت کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میر علی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، اب وہ وقت نہیں کہ دشمن حملہ کرے اور ہم صرف مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے، اس سے کہیں سخت جواب ملے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیں گے، میر علی میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کے 2 افسران سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک میں امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 افسران اور 5 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

نیٹو کی براہ راست مداخلت یوکرین کی حکومت کو بچانے میں ناکام

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:مریکی خارجہ پالیسی کے سابق مشیر جم جاٹراس کا خیال ہے

جو بھی آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اپنے چینی ہم

افغانستان میں کوئی فریق فیورٹ نہیں ہے: وزیر خارجہ

?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان

امریکی حکومتی اداروں کو بند کرنے کے بارے میں پینٹاگون کا اظہار خیال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کے شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ قریب آتے

یمنی خاتون کی گمشدگی کی کہانی اور سعودی سفیر کی رسوائی

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اب کئی دنوں سے یمنی میڈیا گذشتہ اپریل سے سعودی

ٹرمپ کیوں چاہتے ہیں کہ دنیا ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا دعویٰ مان لے؟

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: سی این این کے تجزیے کے مطابق، صدر ٹرمپ کے ایران

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

?️ 4 جولائی 2023گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ

الیکشن لڑنے کی سیف اللہ ابڑو کو ملی اجازت

?️ 25 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے