میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار

?️

میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع میانوالی میں غیر قانونی سمز جاری کرنے کے الزام میں ٹیلی کام فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے ملک بھر سے کم از کم 54 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 15 ہزار سے زائد غیر قانونی سمیں ضبط کی گئی تھیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی نے ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم سرکل کے ساتھ ملکر میانوالی میں یوفون فرنچائز پر چھاپہ مارا، فرنچائز غیر قانونی طور پر سمز کے اجرا میں ملوث پائی گئی۔

بیان کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران 496 ڈیجیٹل فنگر پرنٹ امپریشن، بائیومیٹرک ویریفیکیشن سسٹم (بی وی ایس) ڈیوائسز، 2 اسکینرز اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر ان اشیا کو ضبط کر لیا اور ’فرنچائز مالک‘ کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے فرنچائز مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مزید مجرموں کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ پی ٹی اے غیر قانونی سموں کے اجرا کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے راولپنڈی سائبر کرائم سرکل نے لاہور کے علاقے گلشن علی کالونی سے بین الاقوامی سموں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔

فروری میں ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے کہا تھا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، سکھر اور ایبٹ آباد سے 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 363 بین الاقوامی سمز برآمد کی گئی ہیں جن میں سے 21 کیسز ملک بھر میں درج کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی

پاکستان میں دہشتگردی کا پشت پناہ بھارت، جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ فیلڈ مارشل

?️ 30 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) چیف آٖف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے

صدر سے مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صدر سے مشاورت

ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے نچاور

?️ 10 نومبر 2025ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے

امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر

پولی گرافک ٹیسٹ اُن لوگوں کا ہونا چاہیئے جو جھوٹے کیسز بناتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان

تل ابیب اور دمشق سیکورٹی معاہدہ؛ اسرائیل کے دروازے سے طاقت کی تلاش

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے تل ابیب اور دمشق کے سیکورٹی معاہدے پر

بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیوں کیا؟

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے