?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کل شام 7 بجے احتجاج کریں گے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ مختلف شہروں میں جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور عوامی مہم مزید تیز کی جائے گی۔سابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں جاری عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔جب کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ہدایت کر دی گئی۔
جب کہ سابق وزیراعظم مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔
عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔حکومتی ہتکھنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں،13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں۔میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے۔ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہو چکا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ تاریخوں کو ملتوی کیا گیا،11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہونی تھی،سیلاب کی تباہ کاریوں اور لوگوں کی نقل مکانی کے باعث الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 13حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ تاریخوں کو ملتوی کردیا، ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی پولنگ تاریخیں ملتوی کی گئیں، ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی فرائض اور دیگر انتظامات کرنے والے ادارے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں، اس لیے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی ہوئی ہے اس لیے بھی الیکشن نہیں ہوسکتا۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے باقی مراحل الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے
فروری
رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، این ڈی ایم اے
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم
مئی
شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطباق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ
ستمبر
فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
دسمبر
ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی مسلم شناخت مٹانے پر تلی ہوئی ہے
?️ 2 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی ہندوتوا حکومت
اپریل
عبرت آموز دورہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،
جولائی
یمن نے فرانسیسی بحری جہاز کو کیوں روکا؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی فورسز کی دھمکی کے بعد فرانسیسی بحریہ کے ایک
دسمبر
یوکرائن کی جنگ سے اسرائیل کو کیا فائدہ ہوا؟
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:بین علاقائی القدس العربی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر اس
مارچ