مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت

مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت

?️

کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے  تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کو مد نظر رکھتے ہوئے   بلوچستان حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے،حکومت نے عوام  کو خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں 12.5فیصدتک کیسزپہنچ گئے، ہم مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کرونا کے کیسز 12.5فیصدتک پہنچ گئے ہیں،اسپتال بھرجانے جیسی صورتحال کے قریب آگئے ہیں، کرونا کے مزید پھیلاؤ روکنے کے لئے چھوٹے بڑےاجتماعات پر دفعہ144کےتحت پابندی لگادی گئی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں جمعرات ،جمعہ کو کاروبار بند رہے گا، تاجر برادری کی مشاورت اور سہولت کو دیکھ کر فیصلہ کیا ہے، ہم مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں، مکمل لاک ڈاؤن کا شوق نہیں ،کیسز بڑھیں گے تو مجبور ہوں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت کوئٹہ میں کورونا کے 26 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، بلوچستان میں آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے، بینظیر اسپتال میں ایک اور سول اسپتال میں 3آکسیجن پلانٹ ہیں، مزید دو آکسیجن پلانٹ لگانے کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔

اس کے علاوہ دو نجی کمپنیوں سے صوبےبھرم یں آکسیجن کی فراہمی کامعاہدہ ہے ساتھ ہی کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپتالوں میں مزید آئی سی یو یونٹ بنانےکی ہدایت کی ہے۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں طبی شعبےکو تمام سہولتیں فراہم کررہےہیں، عوام سے اپیل ہے کہ کرونا ایس اوپیز پر عمل کریں، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں۔

دوسری جانب کرونا کے بڑھتے کیسز اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے بلوچستان میں تمام اعلیٰ اور ثانوی نجی تعلیمی ادارے بندکرنےکا اعلان کردیا ہے۔پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن رجسٹریشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارےعید تک بند رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

سنی اتحاد کونسل کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر

اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں

?️ 26 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے

غزہ میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے

اقوام متحدہ: غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کے مطابق غزہ پر اسرائیل

الیکشن کمیشن کا مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس

حماس: صہیونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں شدت کا مطلب جنگی جرم ہے

?️ 9 مئی 2026سچ خبریں: حماس نے صہیونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں

غزہ کے خلاف صہیونی جرائم کا تسلسل

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی

شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی نہیں رکے گی

?️ 29 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے