مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک سیکیورٹی اور پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ ’مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

سید عاصم منیر نے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے، دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں آزادانہ طور حملے کیے رہے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں تخریب کاروں نے بھی اپنی دہشت گرد سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک ’پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز‘ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے بعد رواں برس جنوری کا مہینہ مہلک ترین مہینوں میں سے ایک رہا جس کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں میں 139 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے کم از کم 44 حملوں میں 134 افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ 254 افراد زخمی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہے؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف میڈیا کے مطابق کہ اسرائیل نے ثالثوں

دنیا میں صرف میں ہی ہوں جو پیوٹن کو روک سکتا ہوں!:ٹرمپ  

?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص

ازبکستان اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف اور روس کے صدر ولادیمیر

حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

بھارت کے وزیر خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ عطا تارڑ

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے

کیا امریکہ عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ

یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام

کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنے والی ہیں، سعید غنی

?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے