مون سون بارشوں کا ممکنہ آٹھواں سپیل، مریم نواز کا پیشگی انتظامات کا حکم

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) مون سون بارشوں کا ممکنہ آٹھواں سپیل، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں پیشگی انتظامات کا حکم جاری کر دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیشگی الرٹس، ایس او پیز اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیموں کو بروقت متاثرہ علاقوں میں متعین کرنے اور آبادی کے بروقت انخلا کے لئے مساجد اور لاؤڈ سپیکرز پر اعلانات کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ایس ایم ایس مسیج بھیج کر آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور سیلاب متاثرین کے علاج و معالجہ کے لئے کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال متعین کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے، پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ اور اداروں کو دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ضروری اقدامات اور دریاؤں کے پارٹ میں مقیم آبادیوں کا فوری انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے

190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض کی منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین

مشیر خزانہ کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا عندیہ

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ 3

سی ڈی اے کے 37 ارب روپے مالیت کے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں کیپیٹل

غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت 

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے

فلم انڈسٹری کسی ایک شخص کی وجہ سے تباہ نہیں ہوئی، بابر علی

?️ 17 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابر علی کا

حافظ نعیم الرحمٰن کا حکومت کو شدید انتباہ

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے