مون سون بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری

این ڈی ایم اے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ میں 5 ، گجرات میں 4، وزیر آباد میں 1 اور نارووال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 1، خیبر پختونخوا میں 3 افراد زخمی ہوئے، 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 819 افراد جاں بحق جبکہ 1111 زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک پنجاب میں افراد 182 جاں بحق جبکہ 594 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 479 افراد جاں بحق جبکہ 350 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک آزاد کشمیر میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے، گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک 6138 مویشی ہلاک، 8658 مکان تباہ جبکہ 238 پل ٹوٹ گئے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک

امریکی کانگریس کے 24 نمائندے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ، وجہ؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے امریکی ایوان نمائندگان کے 24 رکنی وفد کے

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دورے کی تکمیل کے بعد ایران روانہ

?️ 20 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے دورے کی

روپے کی قدر میں مزید بہتری

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں

کھیلوں کے ایک اور مشہور یورپی برینڈ کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ منسوخ 

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:کھیلوں کی تیسری یورپی کمپنی کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن

صومالی لینڈ کی طرف تل ابیب کے متنازعہ اقدام کی وجوہات 

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: سابق مصری فوجی اہلکار اور سٹریٹجک امور کے ماہر سمیر

امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر

یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپیں

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے