?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے اندر ہونے والی نا انصافیوں کا غصہ غیر آئینی اور غیر جمہوری مطالبات کرکے نہ نکالیں، مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں۔
چوہدری فواد حسین نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ایل این کی سیاست کو بڑے میاں صاحب اور ان کی صاحب زادی نے دفن کر دیا ہے، شہباز شریف پہلے طے کر لیں کہ وہ پارٹی کے ’اندر‘ ہیں یا بڑے میاں نے اپنوں کے ذریعے ’ باہر‘کر دیا ہے، پاکستان میں کرپشن کا سورج طلوع کرنے والے لندن میں غروب ہو چکے ہیں۔
چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ اگر یہ اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے، عوام اگر اقتدار عمران خان کو دیں تو ان سے برداشت نہیں ہوتا۔ یہ پاکستان کی عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ جنہیں سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرنے کی دہائیوں پر محیط لت لگی ہو وہ اقتدار و اختیار کے بغیر ایسے ہی تڑپتے ہے جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کی وجہ آپ کی اربوں کھربوں کی کرپشن اور غیر ملکی قرضے ہیں جو آپ ذاتی مفاد کے لئے لیتے رہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ایک پلیٹ حلوے کے لیے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں؟ مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں۔ انہیں سابقہ دور میں قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقاریر کیوں نہیں یاد آرہیں؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے بھائی اور مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو زرداری اور بلاول نے مل کرمولانا فضل الرحمان سے کیا ہے۔ مولانا کو اپنی یہ عزت افزائی کبھی نہیں بھولنی چاہیے۔ مولانا صاحب اور شہباز شریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوشوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے۔ اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے۔ پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں اور PTI ہر وقت احتساب میں لگی رہتی ہے۔


مشہور خبریں۔
آج قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک برا دن ہے: صہیونی تجزیہ کار
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سی این این نے صہیونی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جولائی
ٹورازم پولیس کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جانی چاہیے:حمزہ شہباز
?️ 21 جون 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت مری ڈویلپمنٹ اینڈ
جون
کارکن دینی مدارس بل پر اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 9 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
دسمبر
مارگلہ کی ملکیت فوج کو کیسے دی گئی؟ سپریم کورٹ
?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مونال گروپ آف کمپنیز کی
مارچ
آڈیو لیک: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے،
مئی
صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع
اپریل
باجوڑ: پاک فوج کا کامیاب آپریشن، علاقہ ترخو کلیئر، نقل مکانی کرنے والوں کو واپسی کی اجازت
?️ 22 اگست 2025باجوڑ: (سچ خبریں) باجوڑ میں پاک فوج کو کامیابی، آپریشن مکمل کرکے
اگست
ٹرمپ کی مقبوضہ فلسیطن کا دورہ کرنے کی شرط؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں اسرائیل کا
جون