?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔
تفصیلات کے مطابق یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مؤقف اہمیت کا حامل تھا،اداروں کی اپنی تکریم اور اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے، وزیراعظم شہبازشریف کی تقریر کا موازنہ مودی کی تقریر سے کرلیں، ایک جیتے ہوئے کمانڈر اور ایک ہارے ہوئے شخص کا اندازہ ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم یوم تشکر منارہی ہے، قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے، قوم سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی شکرگزا ر ہے، آج قوم ایئرچیف کی بہادری کی معترف ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری کے ساتھ وطن کی حفاظت کی، سیاسی اور سفارتی حکمت عملی کا بہترین مظاہرہ کیا گیا، تمام ایوانوں میں سب لوگ اپنے جوانوں کیلئے دعاگو تھے، پاکستانی میڈیا نے شاندار طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کی، پاکستانی میڈیا نے صحافتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شاندار رپورٹنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے، کسی کو دوبارہ مہم جوئی کا شوق ہوا تو جواب چند لمحوں میں ہی آئے گا،سندھ طاس معاہدہ،مسئلہ کشمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق طے پانے والی چیزیں ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پانی پر میرا بھی حق ہے جو عالمی قوانین کے مطابق ہے، 1971 کی جنگ بھی ہوئی لیکن انڈس واٹر کمیشن ملتے رہے، پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے، کسی اور ملک نے دہشتگردی کے مقابلے میں 90 ہزار شہادتیں نہیں دی۔


مشہور خبریں۔
حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا
?️ 30 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے
جون
پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام کا احتجاجی مظاہرہ
?️ 4 اکتوبر 2025پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام
اکتوبر
ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں کمی کی قرارداد مسترد
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:امریکی سینٹ نے ایک قریبی ووٹنگ (48 مخالف بمقابلہ 47 حمایتی)
جون
بائیڈن کا حقیقی چہرہ
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر سرخ ماسک کے نشانات
جون
حکومت جانے کے ساتھ سینیٹ میں بھی بڑی تبدیلی رونما ہونے جارہی ہے
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاق سے تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد اب
اپریل
فیض حمید کیس میں ملوث شخص کا کوئی عہدہ یا حیثیت ہو، اس کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل
ستمبر
عراقی انتخابات کے نتائج اور پارلیمانی نشستوں کی تقسیم
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں پارلیمانی انتخابات 21.4 ملین eligible voters میں سے 12
نومبر
تم حق کے سورج کو چھپا نہیں سکتے:یمن کا مغربیوں سے خطاب
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن
دسمبر