?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی کل آمدن میں 3 سالوں میں 124.50 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99 ارب روپے ہے،200 کلو میٹر سڑکوں پر کام مکمل ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی کل آمدن میں 3 سالوں میں 124.50 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99 ارب روپے ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب سے کل 24.2 ارب روپے ریکوری اور سادگی سے 100 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ 5 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی۔
آمدن میں اضافہ گورننس کو بہتر کر کے حاصل کیا گیا ۔ جن ۲ موٹر ویز پر ٹیکس بڑھتا ہے اس کا معاہدہ پچھلی حکومت20سال کے لئے کر کے گئ جو2034تک بنتا ہے ۔موجودہ حکومت ۱۱۷ ٹول پلازوں میں سے کسی کے اوپر بھی کوئ ٹیکس نہیں بڑھایا۔ یہ ادارہ میرا ذاتی نہیں قومی ہے اسلئے خوش ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ 200 کلو میٹر سڑکوں پر کام مکمل ہوا جبکہ 6 ہزار 118 کلو میٹر کی منصوبہ بندی ہوئی۔ شفافیت کے لیے ای پروکیورمنٹ کا آغاز اور تمام سڑکوں کا جی آئی ایس فیلڈ سروے مکمل کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آمدن میں یہ اضافہ گورننس کو بہتر کر کے حاصل کیا گیا ۔ جن 3 موٹر ویز پر ٹیکس بڑھتا ہے اس کا معاہدہ پچھلی حکومت 20 سال کے لیے کر کے گئی تھی یعنی سنہ 2034 تک۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 117 ٹول پلازوں میں سے کسی کے اوپر بھی کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔
مشہور خبریں۔
قید ہونے سے لے کر قرآن کو جلانے تک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے سویڈن میں قرآن کو جلانے والے سلوان مومیکا
جولائی
مار کر بھاگنے کا زمانہ ختم ہوچکا:ایرانی جنرل
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ نے ایک روسی چینل کو انٹرویو
مئی
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار
?️ 4 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری
فروری
شنیرا کس کو سپورٹ کریں گی؟
?️ 9 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان
نومبر
امریکی فوجی قافلہ شام میں داخل
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ غیر
دسمبر
عدلیہ پر حملہ آور ہو کر ملک کو فاشزم کی جانب دھکیلا جارہا ہے، عمران خان
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران
مارچ
مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 45.61 روپے
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے سال کے پہلے ہی ماہ مہنگی بجلی
فروری