?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن انوکھا تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں، انوکھی بات ہے کہ آج کوئی اقتدار میں آنے کی خواہش نہیں رکھتا،کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا، یہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 فارم 45 سے پہلے بن گیا تھا۔
الیکشن کے بعد ہر سیاسی پارٹی یہی بات کر رہی ہے کہ مجھے اقتدار دیدیں میں سب ٹھیک کر دونگا۔سیاست تو اقتدار کیلئے ہوتی ہے، آج ہر صورت میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، یہ چیزیں ملک اور قوم کا نقصان کرتی ہیں، مولانا صاحب پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، میرا نہیں خیال کہ مولانا صاحب نے پی ڈی ایم کو الوداع کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ الیکشن مت کرائیں،آج الیکشن کوئی رزلٹ نہیں دے پائے نہ مسائل کا حل دے پائیں گے، تمام لوگ اقتدار کی سیاست سے باہر نکلیں تب ہی حل نکل پائے گا، میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس خرابی میں حصہ لینے سے بچ گیا۔
میں ان انتخابات کو ملک میں خرابی کا سبب سمجھتا ہوں، اقتدار کو ایک طرف کردیں، یہ سب جانتے ہیں آج اقتدار کا کوئی مستحق نہیں،آج مسئلہ ملک ہے، پوری الیکشن مہم میں مسائل کے حل کی بات کہاں ہوئی ہے؟۔میڈیا کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے حوالے سے میراکہنا ہے کہ معاملہ 6 سال سے جاری ہے، ہم با ر بار پوچھتے ہیں جرم کیا ہے، اب چوتھی حکومت بھی آرہی ہے، امید ہے جلدی بن جائے گی، انہوں نے وعدہ کیا ہے نیب کو ختم کردیں گے، آپ عدالتوں میں جاکر حیران ہوجائیں گے کہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا ظلم ہوا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ غزہ میں جنگ بندی ک خلاف
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان
دسمبر
اردن کے وزیر اعظم کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے
جنوری
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے یاسمین راجہ اور زمرودہ حبیب کی گرفتاری کی مذمت
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر
مئی
امریکا کا مکروہ چہرہ بے نقاب، امریکی فوج افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے
?️ 29 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اہم اجلاس ہوا
مئی
چین کی مسئلہ فلسطین پر اہم ممالک سے درخواست
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو فلسطینی اتھارٹی
اکتوبر
یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد
اکتوبر
پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کو ایک اور مشکل کا
جنوری
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے
اپریل