?️
نیویارک/اسلام آباد(سچ خبریں)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کو جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کی ماں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، بھارتی افواج نے پیلٹ گن کا استعمال کر کے سیکڑوں کشمیری بچوں کو اندھا کر دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے 1989 سے اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا، تقریباً 23000 خواتین بیوہ، 11 ہزار سے زائد خواتین سے زیادتی کی گئی اور ایک لاکھ مکان اور اسکول تباہ کیے گئے۔
پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019کے بعد سے 9 لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں، معصوم کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے لیے جعلی مقابلوں کا سہارا لیا جا رہا ہے، کشمیری محلوں، شہری مراکز اور دیہاتوں کو تباہ اور جلا کر اجتماعی سزائیں دی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے پیلٹ گن کا استعمال کر کے سیکڑوں کشمیری بچوں کو اندھا کر دیا، 13 ہزار کشمیری نوجوانوں کو زبردستی حراست میں لیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی ریاست سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ سال ایک جامع اور تحقیق شدہ ڈوزئیر جاری کیا، ڈوزئیر میں 1989 سے بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے 3432 واقعات کے آڈیو اور ویڈیو شواہد کی تصدیق کی گئی، سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے مصدقہ ثبوتوں کا نوٹس لے اور جنگی جرائم و بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی اہلکاروں کو جوابدہ ٹھہرائے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں ہے بلکہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے جبکہ پاکستان نے 2014 سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے اپنی سرزمین کو دہشت گرد گروپوں سے پاک کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بھارت اور افغانستان کی سرزمین سے مسلسل دہشت گردانہ حملے ہیں، ان دہشت گرد حملوں کی مالی معاونت، سرپرستی اور حمایت کی جاتی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے ٹی ٹی پی اور جے یو اے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2020 میں پاکستانی فوجی اور شہری اہداف کے خلاف 1000 سے زائد سرحد پار دہشت گرد حملے کیے گئے، بھارت نے 29 جون 2020 کو کراچی اسٹاک ایکسچینج سمیت پاکستانی فوجی اور شہری اہداف پر حملوں میں معاونت کی، بھارت نے سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل دہشت گرد اداروں کی مالی اعانت اور حمایت کی، 23 جون 2021 کو لاہور اور 14 جولائی 2021 کو داسو میں چینی اور پاکستانی انجینئروں کا قتل کیا۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ فروری 2020 میں نئی دہلی میں مسلم مخالف قتل عام کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں، تقریباً روزانہ گائے کے مسئلے پر مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، گزشتہ سال بھارت میں عیسائی گرجا گھروں پر 400 حملے کیے گئے۔پاکستانی مندوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل انتہا پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیا گیا، سلامتی کونسل کو جینوسائیڈ واچ کے سربراہ کی بات ماننی چاہیے کہ ہندوستان میں نسل کشی ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت یا تجارتی کمپنی؟ ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کے DOGE پروجیکٹ کی ناکامی کی وجوہات
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
جولائی
میں امریکی عوام کے اتحاد سے ٹرمپ کو شکست دوں گی: ہیرس
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: آئندہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کے بعد، امریکی صدر
جولائی
سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
?️ 2 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کی رہنما
اکتوبر
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال
?️ 22 اکتوبر 2025پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور
اکتوبر
آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے:مریم اورنگزیب
?️ 14 مئی 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
مئی
مزاحمت کاروں کے پیچھے ہٹنے پر دشمن کی شرط ایک وہم ہے: حزب اللہ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے وفاداری کے سینیئر رکن
اپریل
عراق کے قومی مذاکرات پر صدر کا حملہ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
عمران خان کیخلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان تحریک
نومبر