منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں، فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

🗓️

لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مؤخر کردی گئی۔

اس مقدمے میں دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے دونوں کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے اپنے مؤکل کی جانب سے اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے باعث ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔

وزیر اعظم کے وکیل پرویز اور حمزہ شہباز کے وکیل محمد اورنگزیب آج عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرپشن کیس میں بریت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔

امجد پرویز ملک نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اہم سرکاری مصروفیات کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مدعا علیہان کو بے بنیاد کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایسا تباہ کن سیلاب کبھی نہیں دیکھا، وزیر اعظم کی زیر قیادت تمام سرکاری محکمے اور اہلکار امدادی سرگرمیوں کی نگرانی میں مصروف ہیں۔

جج نے کہا کہ سماعت کے لیے 10 منٹ کا وقت نکالنا اتنا مشکل نہیں تھا۔

وکیل نے جواب دیا کہ ان کے مؤکل کا سماعت کے لیے لاہور آنا ضروری تھا۔

دوسری جانب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، وکلا نے استدلال کیا کہ کیس میں سزا کا کوئی امکان نہیں ہے اور انہیں بدعنوانی کے مقدمے سے بری کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات کے تحت کمپنیوں کے اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے، عدالت سے استدعا کی کہ وہ غیر منجمد کرنے کے احکامات جاری کرے۔

سماعت میں موجود ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کو اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مشہور خبریں۔

’آپریشن رجیم چینج‘ کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری

🗓️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر

مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

🗓️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ

روسی فوج کے سلسلے میں برطانوی اور امریکی جاسوسی کا انکشاف

🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: ایک امریکی نجی کمپنی کی جانب سے برطانوی انٹیلی جنس

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی

🗓️ 7 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں ) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج

Presidential Train Now Available For Jakartans Traveling To Bandung

🗓️ 3 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

ایران عرب اور اسلامی امت کا اصل حصہ ہے: اسماعیل رضوان

🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  اسماعیل رضوان نے ایک انٹرویو میں امریکہ اور صیہونی حکومت

وزیراعظم کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، فنڈ کے اجرا پر گفتگو

🗓️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے فرانس میں منعقد

برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے