?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کی زنجیر توڑنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر جدوجہد ضروری ہے۔
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی عزم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال 26 جون کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو عالمی سطح پر اس لعنت کے خاتمے کے عزم کی علامت ہے، یہ نہ صرف ایک قانونی بلکہ ایک معاشرتی ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔
اس سال عالمی دن کا موضوع ’’زنجیر کو توڑنا: سب کیلئے احتیاط اور بحالی‘‘ مقرر کیا گیا ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ منشیات کے استعمال اور اس کے پھیلاؤ میں معاون نیٹ ورکس کو ہر سطح پر توڑا جائے۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے اور اس کا مؤثر حل صرف بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ممکن ہے، حکومت پاکستان منشیات کے خلاف جاری جنگ سے بخوبی آگاہ ہے اور انسداد منشیات فورس کے ذریعے سخت اقدامات جاری ہیں تاہم حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی، معاشرتی اور انفرادی سطح پر بھی بھرپور تعاون ضروری ہے تاکہ اجتماعی جدوجہد کے ذریعے اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کیلئے آگاہی مہمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات اور اس کے پیچھے موجود مجرمانہ نیٹ ورکس کے بارے میں آگاہ کرنا از حد ضروری ہے، تاکہ وہ اس جال سے بچ سکیں۔
شہباز شریف نے منشیات کے متاثرین کی علاج اور بحالی کیلئے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی و متاثرہ خاندانوں کے مابین مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آسان رسائی انسانی المیوں کا سبب بن رہی ہے، جسے روکنے کیلئے فوری اور جامع اقدامات ضروری ہیں۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام ادارے، تنظیمیں اور شہری منشیات کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور باوقار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
ملتان: مہر بانو قریشی یوم سیاہ کی ریلی سے گرفتار، پی ٹی آئی آج صوابی میں جلسہ کرے گی
?️ 8 فروری 2025ملتان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج منائے جانے
فروری
تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی بزدار سے ملاقات،بھرپور اعتماد کا اظہار
?️ 13 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر بننے والے جہانگیر
مارچ
مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں:وزیر خارجہ
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ
نومبر
پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان
فروری
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست تصادم
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسرائیلی حکام
اکتوبر
یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین
مارچ
مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی
مئی
ہم نے ثابت کیا کہ سات گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
جون