منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان

?️

لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے صمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،پنجاب اسمبلی کی خالی20 سیٹوں پر انتخابات 17 جولائی کو ہونگے۔

چند روز قبل لیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین کو نااہل قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 صوبائی اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نےچندروز قبل اس کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے کمیشن نے 17 مئی کو ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اعلان آئندہ روز کو 12 بجے کیا جائے گا تاہم بعد میں اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خاص طور پر آئین کے آرٹیکل 63 (اے) کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہم ہے جو رواں ہفتے کے اوائل میں آیا تھا. آرٹیکل 63 (اے) قانون سازوں کو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں، یا اعتماد کا ووٹ یا عدم اعتماد کا ووٹ، یا منی بل یا آئینی (ترمیمی) بل پر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ دینے (یا پرہیز کرنے) سے روکتا ہے. اس آرٹیکل کی تشریح میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ پارٹی کی ہدایت کے خلاف ڈالے گئے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جاسکتا اور انہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کے ووٹوں نے حمزہ شہباز کو اکثریت حاصل کرنے میں مدد دی، انہوں نے مجموعی طور پر 197 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سادہ اکثریت کے لیے 186 ووٹ درکار تھے. یوں اگر پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے 25 ووٹ ان کی تعداد سے نکال دیے گئے تو وہ اپنی اکثریت کھو دیں گے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے پر صہیونی فوج کا حملہ، نیتن یاہو کی اہلیہ کو مخالفت کی لہر سے خطرہ

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت

یو اے ای نے سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ووٹ کیوں نہیں دیا؟

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی عدم شرکت

آئی ایم ایف اور پاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ طے

?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا

بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم

روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک

بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے

سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کوشاں

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حال ہی میں سعودی شہزادوں

میانمار کی باغی فوج کی جانب سے ایک بار پھر مظاہرین پر شدید فائرنگ، 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 27 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے ایک بار پھر مظاہرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے