ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع دیتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی۔

کیس میں شریک ملزمان عامر محمود کیانی، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی جانب سے ان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 3 جنوری کو عمران خان کا چیک اَپ ہوا، ڈاکٹرز نے مزید 2 ہفتے بیڈ ریسٹ کا کہا ہے، ایف آئی اے کو بھی کہا ہے تفتیش کرنی ہے تو زمان پارک آسکتے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعے کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں، مگر عدالت پیش نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے علاوہ عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عمران خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش کیوں نہیں ہوئے، معاونت کریں کہ کیوں نہ عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لے لیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ عمران خان شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، ان کے پیش نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں، عمران خان حملے میں زخمی ہوئے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، ڈاکٹرز جیسے ہی اجازت دیں گے عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔

انہوں نے عدالت سے عمران خان کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ طبی بنیادوں پر عدالتی پیشی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ تفتیشی افسر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ لاہور جائے اور تفتیش کرے، کل کو کوئی دوسرا ملزم کہے گا کوئٹہ آکر تفتیش کرلیں، زخموں کی بات کی جائے تو وہ نومبر کا واقعہ ہے۔

انہوں نے عدالت سے عمران خان کی عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میڈیا پر دکھائی دیتے ہیں مگر عدالت پیش نہیں ہوتے۔

جج رخشندہ شاہین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے، تفتیشی افسر کو عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی، تفتیشی افسر جیسے اور جہاں تفتیش کرنا چاہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں محفوظ فیصلہ سنادیا گیا جس کے مطابق عدالت نے عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اُن کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔

عمران خان کے وکیل سے معاونت طلب کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر عمران خان پیش نہ ہوئے تو کیوں نہ عبوری ضمانت واپس لے لی جائے۔

عدالت نے عمران خان کو ہر صورت شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو یہ یقینی بنائیں کہ عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے

عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر

چناب کا بڑا ریلا ملتان کی جانب بڑھنے لگا، جلال پور پیراوالا کو بچانے کیلئے اوچ شریف روڈ میں شگاف ڈال دیا گیا

?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف علاقے تاحال سیلاب کی لپیٹ میں

امریکی حکومت کا تائیوان کو 500 ملین ڈالر کی اسلحہ امداد بھیجنے کا منصوبہ

?️ 7 مئی 2023ایک باخبر ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت تائیوان کو

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ

صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر 

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے

بشار الاسد شام کی جنگ کے فاتح ہیں:عرب لیگ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا

مغربی کنارے پر صیہونیوں کا حملہ؛ رام اللہ سے جنین تک فلسطینی آگ اور جبر کی زد میں ہیں

?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی خبررساں ذرائع نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے