?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار جیسے واقعات باعث تشویش ہیں، زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، کچھ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیدیوں کا مطالبہ تھا کہ بیرکوں سے باہر نکالا جائے، تاہم زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک سے باہر نکالنا غلط تھا، کیونکہ معمولی نوعیت کے جھٹکوں سے نقصان کے امکانات نہیں ہوتے، بلکہ یہ چھوٹے زلزلے جھٹکے اس اعتبار سے بہتر ہوتے ہیں کہ ان سے بڑے زلزلے کے جھٹکے نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں نے پولیس سے اسلحہ بھی چھینا، لیکن کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم ملیر جیل سے نہیں بھاگا، مفرور قیدی واپس آجائیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی، کیونکہ جیل توڑنے کے مقدمے میں یہ لوگ نامزد ہوگئے تو ان کے لیے بڑی مصیبت بن جائے گی، مؤثر اقدامات کیے بغیر قیدیوں کو بیرک سے نکالنے کا فیصلہ کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سندھ حکومت کا بھرپور تعاون ہوگا، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کےلیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ہمارے ساتھ موجود لوگ خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 13 جون کو بجٹ پیش کریں گے، زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو فصلوں کی مناسب قیمتیں نہ ملنے سے ان میں تشویش ہے، جس پر ہم بجٹ میں ان کے لیے بہتر پالیسیاں لائیں گے۔
’کے الیکٹرک کی نجکاری پر اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا‘
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے وقت سندھ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں، وفاق کے نمائندے ہیں، نیپرا کے الیکٹرک کا ریگولیٹر ہے، وہ بھی وفاقی ادارہ ہے، لیکن ذمہ داریاں سندھ حکومت کی ہیں، ہم وفاق سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی کی گئی، صوبے کا نمائندہ ہوگا تو ہم چیک اینڈ بیلنس رکھ سکیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج سے نہیں روک رہی، لیکن سڑکیں بلاک نہ کی جائیں، پر امن انداز میں احتجاج کیا جائے، ہم وفاق سے اس معاملے پر اب بھی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ سندھ حکومت کو کوئی کردار ملے تاکہ ہم عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کی ’کے الیکٹرک‘ کی طرح نجکاری نہیں کریں گے، بلکہ انہیں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) موڈ پر چلائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اظہار خیال
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
مئی
امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے، شہباز شریف
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان
مئی
اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ صبح صیہونی حکومت نے دمشق اور اس کے اطراف میں
فروری
اپسٹین کیس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:اپسٹین کیس کی پوری روداد: 14 سالہ لڑکی کی رپورٹ سے
فروری
کس لیڈر کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے
جون
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو کورونا
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: بورڈ آف فلسطین پریزنرز آف وار اینڈ فریڈمز نے ایک
فروری
عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری المالکی
?️ 31 جنوری 2026عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری
جنوری