?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لیے تعلقات کی جلد از سر نو تشکیل، اہم دارالحکومتوں کے ساتھ اعتماد کی بحالی اور روایتی شراکت داروں کے ساتھ وسیع تر مصروفیات کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بڑی طاقتوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں نہ صرف امریکا اور چین بلکہ یورپ، روس، جاپان اور آسیان ممالک بھی شامل ہیں۔
وزیر خارجہ نے یہ باتیں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، ایران اور قطر کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط اور گہرا کیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور افریقہ کے روابط میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیزی سے بدلتے ہوئے جیوپولٹیکل منظرنامے کے پیش نظر پاکستان کی خارجہ پالیسی کثیر الجہتی ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب انہوں نے گزشتہ برس اپریل میں عہدہ سنبھالا تو ملک کو سفارتی محاذوں پر سنگین چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم حکومت ایک ایسی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد قومی چیلنجز سے نمٹنا، اشیا اور خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا، خود مختار فیصلہ سازی کا تحفظ اور کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قانون کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بلاکس کی سیاست کی مخالفت کی اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی محرک کے طور پر تعاون کی حمایت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کئی دہائیوں سے پائیدار اور فائدہ مند رہی ہے، پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیابی کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ سی پیک کی افغانستان اور مغرب تک توسیع سے روابط اور اقتصادی انضمام کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھے گی, پاک-امریکہ تعلقات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پرو ایکٹو آؤٹ ریچ کے نتیجے میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطح کے دورے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کی افغانستان اور مغرب تک توسیع سے روابط اور اقتصادی انضمام کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رابطے کی فعال کوششوں کے نتیجے میں دونوں اطراف سے اعلیٰ سطح کے دورے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان نے اعتماد کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے کیونکہ متعدد شعبوں میں اس کا ادراک کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے، روس اور یوکرین کے دوست کی حیثیت سے پاکستان جاری بحران کا پرامن خاتمہ چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بنیادی طور پر 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدامات کی وجہ سے عدم اعتماد کی علامت ہیں جو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ باہمی احترام، خود مختاری اور برابری کی بنیاد پر اچھے ہمسایہ تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے بھارت کو امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا اور 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو واپس لینا ہو گا۔
افغانستان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے عملی نقطہ نظر اپنائے اور کسی بھی انسانی آفت کو روکنے اور اس کی معیشت کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کے لیے مدد جاری رکھے۔
انہوں نے طالبان حکام پر بھی زور دیا کہ وہ عالمی برادری کی توقعات پر پورا اتریں اور انسانی حقوق کا احترام کریں


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے
مئی
وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کے درمیان ملاقات طے
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر
اگست
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 38 ہسپتالوں کی خدمات بند کیں
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس پٹی
جولائی
صیہونی بستیوں کے منصوبے قابض حکومت کے لیے سلامتی نہیں لا سکتے: حماس
?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:حماس نے مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کی توسیع کی مذمت
اگست
سعودی عرب کے پاس اتنے میزائل نہیں ہیں کہ انصار اللہ کا مقابلہ کر سکے:امریکی اخبار
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انصار اللہ کے حملوں
دسمبر
صیہونیوں کی پابندیوں کے باوجود کتنے فلسطینی مسجد اقصیٰ حاضر ہوئے؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی قابضین کی
مارچ
معاہدہ واشنگٹن مسلط کردہ شرائط ہیں، کوئی حقیقی معاہدہ نہیں: نبیہ بری
?️ 29 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے واشنگٹن میں طے
جون
وزیراعظم پاکستان: حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرے گی
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان اعلیٰ مذہبی
اگست