?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں تاحال پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوگئی ہے، شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 4 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا، این اے 235،236، 237 اور 238میں پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ کیا جاسکا۔
این اے 235 میں نیو سبزی منڈی، اور سچل گوٹھ میں پولنگ کے عمل میں تاخیر کا شکار ہوگئی، این اے 236 گلستان جوہر بلاک 10 گلشن ضیا کالونی میں بھی پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ این اے 237 اے بی سینیالائن، دھوبی گھاٹ چنیسرگوٹھ میں بروقت پولنگ شروع نہ ہوسکی اس کےعلاوہ این اے 238 میں پولنگ عملے کے نہ پہنچنے پرپولنگ کاعمل بروقت شروع نہ ہوسکا۔
کہیں پولنگ اسٹاف کی تاخیر تو کہیں بیلٹ باکس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دشواریوں کاسامنا ہے۔
کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی، پولنگ اسٹیشنوں پریزائیڈنگ افسران کے نہ پہنچنے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہو سکی، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اس کےعلاوہ کراچی کے این اے246، پی ایس 77 پر پولنگ کا سامان موجود ہے لیکن عملہ ابھی تک نہ پہنچ سکا، ووٹرزکی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہے۔
این اے ملیر 231 غازی ٹاون فیزون پر بھیپولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے سامان میں مہر اور اسٹیمپ نہ ہونے کے باعث پولنگ کاعمل تاخیرکا شکار ہے۔
واضح رہے کہ آج (8 فروری) ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوگا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے: روس
?️ 16 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے
مارچ
مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں
?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات
اپریل
غزہ کے عوام غزہ میں ہی رہیں گے :ٹرمپ
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا
اکتوبر
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ
جون
سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل
?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں
فروری
کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی
اگست
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
’پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں ان سے لڑنا آسان نہیں‘ سابق بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف
?️ 12 مئی 2025نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل پی آر شنکر
مئی