🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب سیلاب ہے اور دوسری جانب حکمرانوں کا عذاب، ‘گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے’۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ نکل گیا ہے، 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بل غریبوں کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مسلم لیگ (ن) اور (ش) آمنے سامنے آنے والی ہیں، چور کے نعرے سے خوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔
اس سے ایک روز قبل جاری کردہ پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے، پاکستان میں یوٹیوب کو بندکرنے اور مخالف اینکروں کو اٹھانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان عوام میں ہیں اور اپوزیشن ٹوئٹ میں پھنسی ہوئی ہے، رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کردے گا۔
مشہور خبریں۔
9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
🗓️ 13 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی
ستمبر
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب اور راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور
🗓️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی
دسمبر
آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا
🗓️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15
نومبر
امریکی فوج کو کوئی اڈہ نہیں دیا اور نہ ہی دینے کا ارادہ ہے
🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے امریکی افواج کو ملک میں فوجی اڈہ
نومبر
الجزیرہ کے فلسطینی اینکر کے ایران سے متعلق ٹوئٹ پر سعودی شہزادہ ناراض
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے فلسطینی اینکر جمال
دسمبر
211 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے؟
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال
مئی
ٹرمپ پرحملے کی وجوہات
🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
فلسطین میں غاصب حکومت کے 75 سال مکمل
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:سانحہ نکبت اور جعلی اسرائیلی حکومت کے قیام کی 75 ویں
اگست