ملک کا سیاسی بحران مذاکرات سے ہی ختم ہوگا، اسد عمر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک کا سیاسی بحران مذاکرات سے ہی ختم ہوگا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران مذاکرات سے ختم ہوگا لیکن حکومت تحریک انصاف اور عمران خان کو دیوار سے لگا کر ان کے لیے صرف ایک بڑے احتجاج کا راستہ چھوڑ رہی ہے اور ایک دفعہ جب احتجاج کی کال آ گئی تو پھر مذاکرات سیاسی حل نہیں بلکہ ٹرک کی بتی نظر آئیں گے پھر جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنماء شامل ہیں، اس کی تصدیق کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم نے سوچا کوشش کریں کہ عمران خان باہر آسکیں اور یہ ٹمپریچرنیچے لاکر ہوگا، اس کے لیے پی ٹی آئی کےاصل لوگ جو جیل میں ہیں وہ کرسکتے ہیں اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ن کے اہم وزراء سےملاقاتیں کی ہیں جو بات کرنا چاہتے ہیں، ہم نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو کہا اگر پی ٹی آئی کو انگیج نہی کریں گے تو ٹکراؤ کے سوا کیارہ جائےگا؟ شاہ محمود قریشی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ وہی کریں گے جو عمران خان کا فیصلہ ہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ درجہ حرارت نیچے آئے اور بات چیت شروع ہو ، ہمیں ہرطرف سےسپورٹ مل رہی ہے اور ہر طرف سے سپورٹ کےبغیر تویہ ممکن بھی نہیں، میں100 فیصد پی ٹی آئی میں ہوں، اگر نہ ہوتا تو اس وقت وزیر ہوتا اور جو اب پارٹی چلانے والے ہیں ان کی تو دہاڑیاں لگی ہوئی ہیں یہ جو قبرستانوں کے لیڈر بننا چاہتے ہیں، یہ عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے۔

مشہور خبریں۔

یمن جنگ سے سعودیوں کو کچھ نہیں ملنے والا

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں شبوا تا مارب

تیونس آمریت کی طرف گامزن

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: تیونس کی معزول پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوچی نے ایک

شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا

?️ 26 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ

غزہ کے رہائشی اگر بمباری سے نہ مریں تو بھوک سے مر جائیں گے

?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی بمباری کے بعد سینکڑوں خاندان لاپتہ ہوچکے

سری لنکا میں جنگی جرائم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھالیا

?️ 24 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے سری لنکا میں جنگی جرائم کے

ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل

یاسر حسین نے نوشین شاہ کو  بہترین اداکارہ قرار دے دیا

?️ 21 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر

اسرائیل کی عراق پر امریکی یلغار سے نقل: سویڈش تجزیہ کار 

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:سویڈش تجزیہ کار گرِگ سیمون نے اسرائیل کے حالیہ حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے