🗓️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) عالمی وباء کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ایک دن میں مزید 69 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3 ہزار909 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی ، 6 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 69 افراد کے جاں بحق ہونے سے ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 تک جا پہنچی ہے جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے کورونا کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 29 ہزار 422 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 688 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 60 ہزار 759 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 98 ہزار 739 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 855 ، صوبہ بلوچستان میں 32 ہزار 157 اور آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 861 شہری کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
اسی طرح ملک میں کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک پاکستان میں 5 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے ، این سی اوسی نے ملک میں پانچ کروڑ لوگوں کو ویکسین لگنے کی تعریف کی اور کہا کہ شاباش پاکستان! 5 کروڑ لوگوں نے کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
پاکستان میں مجموعی طور پر 50,985,184 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جاچکی ہے ، اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو براہ کرم اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں ، اگر آپ ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے ہیں تو پہلی خوراک کے 28 دن بعد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جائیں اور ویکسین کی دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں، آئیے پاکستان کو محفوظ بنائیں۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں توسیع کی وجوہات
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہوکی سربراہی میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے افتتاح
اپریل
عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔
🗓️ 13 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے
ستمبر
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا
🗓️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی
ستمبر
شہباز شریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں 11 جون تک ضمانت میں توسیع
🗓️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)عدالت نے 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم
جون
اسرائیلی حکومت کے لیے میرون بیس کے خلاف اہم کارروائیوں کا پیغام
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے بڑے ڈرون ہرمیس 450 کو
فروری
ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے امریکہ کا سعودی عرب سے رابطہ
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے اس خوف سے کہ یوکرائن کا بحران تیل
فروری
مغربی کنارے میں ایک بار پھر صیہونی جارحیت؛مجاہدین کا دندان شکن جواب
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کے تسلسل میں صیہونی
اگست
پاکستانی فلم انڈسٹری بھارتی شوبز کی توسیع تھی، واسع چوہدری
🗓️ 5 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) معروف فلم لکھاری، ٹی وی میزبان اور اداکار واسع
دسمبر