?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دشمن داخلی کمزوریوں سے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، دشمن عناصر بالواسطہ اور مبہم طریقوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال میں واضح اور بروقت فیصلے انتہائی اہم ہیں، مستقبل کے لیڈروں کو تربیت دی جانی چاہیے، ملک میں ایسے کثیرالجہتی چیلنجز کو پہچاننے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے، غیر یقینی صورتحال میں فیصلہ سازی آج کے سکیورٹی ماحول کے لیے اہم ہے۔
سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسٹریٹجک قیادت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اُنہوں نے پینلز کے تجزیہ اور نتائج کو سراہا۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے عالمی، علاقائی اور داخلی سکیورٹی ماحول کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہمہ گیر اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی سمیت متعدد شعبوں پر محیط ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جامع ملٹی ڈومین تیاری، مسلسل موافقت اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
خیال رہے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کا این ڈی یو کے صدر نے پرتپاک استقبال کیا۔


مشہور خبریں۔
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں صہیونی عسکریت پسندوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو
اکتوبر
خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف ان ہی کی چلے گی، سہیل آفریدی
?️ 13 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا
اکتوبر
سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر؛صیہونی وزیر داخلہ کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ
اکتوبر
امریکہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضے کی منظوری دے دی ہے:صیہونی وزیر جنگ کا دعویٰ
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری
عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ چیف جسٹس
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے
اکتوبر
کابینہ ڈویژن کی متعلقہ قوانین و ضوابط میں وفاقی حکومت کی اصطلاح تبدیل کرنے کی ہدایت
?️ 17 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو
مئی
بن سلمان کے ساتھ کاروباری معاملات؛ ٹرمپ کا نیا قانونی چیلنج
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اگر امریکی محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جنوری