?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کہیں غربت نہیں جبکہ جس ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی تو وہ ملک رک جائے گا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس بلا میں ان کی کارکردگی سے پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو سال میں آہستہ آہستہ قرضوں اور آئی ایم ایف سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹے گی، حکومت محنت کر رہی ہے اور اس ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت بہتر ہورہی ہے، صنعت چل رہی ہے، ہم جب آئے تھے تو کارخانے تباہ تھے اور معیشت برباد تھی لیکن اب کارخانے چل پڑے ہیں اور ہماری حکومت نے ان کو ٹیکسز، بجلی، درآمدات میں مراعات دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے بغیر کسی منشور، پروگرام اور اصلاحات کے حکومتیں دیکھی ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بیٹھ جاتا ہے، یہ سوچتا بھی نہیں ہے کہ ملک میں تعلیم کی کیا حالت ہے، صحت اور غریبوں کے کیا حالات ہیں تو یہ سب چیزیں نظر انداز کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل ہماری اولاد سوال کرے گی، اگر ہم اپنا حق پورا ادا نہیں کریں گے تو عوام اور خدا بھی پوچھے گا، ہم نے اپنے صوبے میں حق ادا کردیا ہے اور اس کا نتیجہ سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری نوکریوں سے روزگار نہیں ہوتا، مجھے دکھائیں اس وقت کون بے روزگار ہے، آپ کو مزدور نہیں ملتا، آپ کو گھروں میں نوکر نہیں ملتا کیونکہ لوگ صرف سرکاری نوکری چاہتے ہیں اور کوئی محنت کرنا نہیں چاہتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 38 سال قبل میں سیاست میں آیا تو ہمارے علاقے اور سارے گاؤں کچے تھے، آج کوئی مجھے کچا مکان دکھا دے، کہاں غربت آگئی، کسی کے پاس گاڑیاں نہیں تھیں، موٹر سائیکل نہیں تھے لیکن آج ہر ایک اچھی زندگی گزار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط پروپیگنڈا ہے کہ لوگ بھوکے ہوگئے ہیں، میرے صوبے میں آؤ اور مجھے کچا مکان دکھا دو تو میں کہوں گا کہ یہ ملک پیچھے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے معیشت پڑی ہو تو یہ آیا ہے کہ دنیا میں ہر جگہ مہنگائی بڑھی ہے، امریکا اور یورپ میں بھی مہنگائی جاری ہے لیکن اس کا ایک فارمولا ہے، اگر عوام کا معیار زندگی نیچے جائے اور مہنگائی آئے تو تباہی اور اگر عوام کا معیار زندگی بہتر ہورہا ہے اور ان کے پاس پیسہ ہے تو وہ ملک میں تباہی نہیں ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لوگوں کی زندگی آپس میں جڑی ہوئی ہے، دنیا میں آج دیکھیں، امریکا اور یورپ میں کون سی چیز سستی ہوئی، ان کی آمدن بڑھ رہی اور ملک بھی ترقی کر رہا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ جس ملک میں مہنگائی نہیں ہو، سب کچھ رک جائے تو وہ ملک رک جائے گا، نہ کوئی اگائے گا، نہ کوئی صنعت چلائے گا اور کاروبار نہیں ہوگا تو کس طرح ملک چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عجیب ‘فینومینا’ شروع کیا ہوا ہے کہ مہنگائی اور غربت ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے صوبے میں آئیں، مجھے غریب تلاش کرکے دیں تو میں کہوں گا تم بڑا سچ بول رہے ہو۔وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سب ڈراما ہے، اپوزیشن کا یہ ڈراما اب نہیں چلے گا، اب لوگ سمجھ دار ہوگئے ہیں۔
اس موقع حکمران جماعت کے ایک رکن نے پرویز خٹک کو بتایا کہ کرک میں غربت ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمارے رکن کہہ رہے تو میں مانتا ہوں کرک میں غربت ہوگی۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن کی جانب سے سوالات پر کہا کہ ہم نے ان کی باتیں سنیں، اگر ان کو برداشت نہیں ہے تو چلے جائیں میں اپنی تقریر پوری کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس فورم سے شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں مناظرہ کرتے ہیں کہ آپ کی 20 سالہ کارکردگی اور میری 5 سال اور موجودہ 3 سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں شارٹ سرکٹ، کرنٹ اور آگ لگنے کے واقعات کے خاتمے کیلئے ماسٹر پلان تیار
?️ 24 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو بجلی
جنوری
عمران خان میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری
صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج
جنوری
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات محاذ آرائی کی طرف نہیں جانے چاہئیں، احسن اقبال
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ
مارچ
ٹرمپ پاگل ہو چکا ہے، اسے نفسیاتی اسپتال بھیجنا چاہیے:عطوان
?️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں:مشہور عرب تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رای الیوم
مارچ
جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری
?️ 20 جون 2024لاہور (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی (اے
جون
صدر اور وزیراعظم کی 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
?️ 29 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف
دسمبر
فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس
مارچ